وکلاء اور صحافی برادری ملک کے اہم ستون ہیں، صدر پروگریسیو پینل

سکھر کے تمام صحافتی تنظیموں نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں پروگریسیو پینل کو کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سکھر کے سال 2022 کے کامیاب عہدیداران کو پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ، سکھر پریس کلب سکھر یونین آف جرنلسٹس، سیفما سکھر چیپٹر ، کورٹ رپورٹرز ایسوسئیشن اور کیمرامین فوٹو جرنلسٹس کے عہدیداران کی جانب سے مبارکباد دی گئی اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔

ڈسٹرکٹ بار کے سال 2022 کے انتخابات میں سینئر ایڈووکیٹ قربان ملانو کے حمایت یافتہ پروگریسو پینل کے بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے والے صدر ظفر عیدن منگی نائب صدر ظہیر بابر جنرل سیکریٹری ذالفقار ملانو جوائنٹ سیکریٹری ظفر شاہ فنانس سیکریٹری پارس بگٹی لائبریری سیکریٹری نوید چنو کو  نائب  صدر پی ایف یو جے لالا اسد پٹھان کی سربراہی میں ممبر ایف ای سی امداد بزدار نے سکھر پریس کلب کا دورہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی:محکمہ انسداد تجاوزات نے چھٹی والے دن بھی تجاوزات کی چھٹی کرادی

سکھر میں ترقیاتی کام ٹھپ، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، شہری مشکلات کا شکار

سکھر پریس کلب کے صدر چودھری محمد ارشاد ، جنرل سیکریٹری شہزاد تابانی ، پریس سیکریٹری سید علی شاھ سکھر یونین آف جرنلسٹس کے صدر سلیم سھتو سینئر نائب صدر جلال الدین بھیو ، جنرل سیکریٹری جاوید جتوئی ، فنانس سیکریٹری کاشف پھلپوٹو ، جوائنٹ سیکریٹری ندیم سرکی ، پریس ترجمان فیصل آرائین کورٹ رپورٹرز ایسوسئیشن کے صدر علی محمد شر ، شفیع ابڑو سمیت  صحافیوں کے وفد نے  ڈسٹرکٹ بار پہنچ کر کامیاب عہدیداران کو مبارکباد دی اور پھولوں کے ہار پہنائے ۔

اس موقع پر پروگریسو پینل کے سربراہ قربان ملانو اور مرکزی نائب صدر لالا اسد پٹھان کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وکلاء و صحافی برادری ملک کے اہم ستون ہیں ملک میں جمہوریت کی بحالی اور اظہار رائے کی آزادی کیلئے صحافی اور وکلاء ملکر کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر