مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی، ادویات کی درآمدات 3 ارب ڈالر سے تجاوز
موجودہ مالی سال کے پچھلے 6 مہینے میں ادویات کی درآمدات میں ہوشربا اضافہ، دوائیوں کی درآمدات سال 2020 کے مقابلے میں 877 فیصد بڑھ گئیں۔
موجودہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2021 ادویات کی درآمدات 3 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں، صرف دسمبر میں ادویات کی درآمدات 976 ملین ڈالر رہیں۔
سال 2020 میں جولائی سے دسمبر تک 539 ملین ڈالر کی ادویات درآمد کی گئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیے
پی ایس ایکس میں درج کمپنیوں نے 2021 میں سب سے زیادہ منافع ادا کیا
منافع زیادہ، منفی باتیں بالائے طاق، بھنگ کی پہلی قومی کاشت کی کٹائی کا آغاز
نومبر 2021 میں ادویات کی درآمدات 688 ملین ڈالر تھیں، جبکہ دسمبر 2020 میں درآمدات 100 ملین ڈالر تک محدود تھیں۔
ماہانہ بنیادوں پر ادویات کی درآمدات میں 42 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ پچھلے سال کے مقابلے میں یہ شرح 877 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔
ایک سال کے دوران 9 منتخب ادویات ساز کمپنیز کی سیلز میں 12 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستانی کرنسی میں بات کی جائے تو ایک سال میں ادویات ساز کمپنیز کی سیلز 163 ارب روپے تک پہنچ چکی ہیں۔
دوا ساز شعبے میں رجسٹرڈ کمپنیز کا منافع 28 فیصد تک بڑھ چکا ہے جو کہ 18.8 ارب روپے بنتے ہیں۔