دبئی ایکسپو میں پاکستان فلم ویک کا آغاز، فواد چوہدری

21 سے 26 فروری تک 11 پاکستانی فلمیں پاکستان انکلوژر میں دکھائی جائیں گی۔

وزیراطلاعات و نشریات کا کہنا ہے کہ2022  پاکستان سینما کی بحالی کا سال ہوگا،  21 سے 26 فروری تک دبئی ایکسپو میں پاکستان کی گیارہ فلمیں دیکھائی جائیں گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں  وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری  شائقین کو خوشخبری سناتے ہوئےبتایا ہے کہ آج سے دبئی ایکسپو میں پاکستان فلم ویک کا آغاز ہو رہا ہے 21 سے 26 فروری تک 11 پاکستانی فلمیں پاکستان انکلوژر میں دکھائی جائیں گی۔

انھوں نے بتایا کہ اس سال قومی ٹی وی کی فلم ڈویژن قائم کی گئی ہے جو پبلک پرائیویٹ سیکٹر میں 10 فلمیں بنائے گی اور یہ سال فواد چوہدری نے کہا کہ یہ سال پاکستان سینما کی بحالی کا سال ہوگا۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں دبئی ایکسپو میں دیکھائی جانے والی پاکستانی فلموں کی تفصیلات بھی شئیر کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

فواد چوہدری کا میڈیا مالکان سے ورکرز کی تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ

فواد چوہدری  اور شہباز گل ٹوئٹر پر بچگانہ حرکتوں پر اتر آئے

دبئی میں پاکستان انکلوژر کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ اس ایکسپو کے آغاز سے ہی پاکستانی پویلین کیلئے عوامی ردعمل مثالی رہا اور پویلین میں ہونے والی  سرگرمیوں میں لوگوں نے بہت دلچسپی لی۔ پویلین کی لیڈ پروگرامنگ اور مارکیٹنگ افروز ابڑو کا کہنا تھا کہ پویلین میں کئی ثقافتی ، معلومات اور کاروباری سرگرمیاں جاری ہیں جن کے ذریعے پاکستان کے سیاحتی اور اقتصادی شعبوں میں موجود بیش بہا مواقع اجاگر کیئے جارہے ہیں۔

دبئی ایکسپو میں دکھائی جانے والی فلموں میں طیفا ان ٹربل، لوڈ ویڈنگ، پرے ہٹ لو، ایکٹر ان لا، پرواز ہے جنوں، بن روئے، ہیر مان جا، پرچی، چھلاوا، سپراسٹار اور ساون شامل ہیں

متعلقہ تحاریر