وفاقی وزیر علی زیدی نے آصف زرداری کو پاکستان کا دشمن قرار دے دیا

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا ہے پیپلز پارٹی کے کوچیئرمین نے اپنے منشی کو وزیراعلیٰ لگا رکھا ہے جس نے سارے سندھ کو برباد کردیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر اور وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ 2023 کے انتخابات میں سندھ سے زرداری مافیا کا خاتمہ کردیں گے۔ چیئرمین نیب نے تو  دو ٹانگوں والے چوہوں سے گندم کے فراڈ کے پیسے وصول کر لئے ہیں۔

روہڑی میں پی ٹی آئی رہنما طاہر شاہ کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا علی زیدی نے سابق صدر آصف علی زرداری کو سندھ اور پاکستان کا دشمن قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ آصف زرداری نے اپنے منشی کو سندھ کا وزیر اعلیٰ بنا رکھا ہے جس نے پورے سندھ کو تباہ کردیا ہے۔ چیئرمین نیب. نے تو ان دو ٹانگوں والے چوہوں سے گندم کے فراڈ کے پیسے وصول کیے ہیں۔ ان کو بارہ ہزار ارب روپے کے فنڈز ملے یہ بتائیں وہ کہاں خرچ کیے ان لوگوں نے سندھ پولیس کو اپنی پرائیویٹ آرمی بنا رکھاہے یہ بات اٹھارہویں ترمیم کی کرتے ہیں مگر بلدیات کا کالا قانون لائے ہیں ، اگر یہ قانون واپس نہ لیا گیا تو ستائیس فروری کو گھوٹکی سے کراچی تک مارچ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

نواز شریف کو سیاسی حمایت کیلیے بےمعنی جملوں کی ضرورت نہیں

پی ٹی آئی کی حکومت کو گرانے کی حکمت عملی پر اپوزیشن تنازعات کا شکار

انہوں نے مزید کہا کہ ہم گارنٹی دیتے ہیں کہ 2023 کے انتخابات میں سندھ سے زرداری مافیا کا خاتمہ کردیںگے کیونکہ اب ان کے ساتھ لوگ نہیں ہیں یہ سندھ کی نمائندگی کا ڈرامہ کرتے ہیں انہوں نے سندھ میں چودہ سال میں کچھ نہیں کیا ہے ان کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے ان کا کہنا تھا کہ صدارتی نظام کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے میں نے ایسی کوئی بات نہیں سنی یہ قیاس آرائیاں صرف میڈیا پر چل رہی ہیں ان کا کہنا تھا کہ شکارپور میں کچے کے ڈاکوؤں کو کون کون سپورٹ کرتاہے ایس ایس پی شکارپور نے اپنی رپورٹ میں بتادیا تھا سندھ میں کرمنلز کی گورنمنٹ ہے ان لوگوں نے ناظم جوکھیو کے قاتلوں کو دبئی بھیج دیا یہ لوگ جس طرح چلانا چاہتے ہیں اس طرح نظام نہیں چلتے۔

وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا تھا کہ مہنگائی ساری دنیا میں آئی ہے کورونا کے بعدسے صرف پاکستان میں نہیں آئی ہے یہاں تو سندھ کے ویئر ہاؤسز سے گندم تک غائب ہوجاتی ہے اور کہا جاتاہے۔کہ چوہے کھا گئے چیئرمین نیب. نے تو ان دو ٹانگوں والے چوہوں سے گندم کے فراڈ کے پیسے وصول کیے ہیں ان لوگوں سے ملک اور قوم کے مفاد میں کسی بھلائی کی امید نہیں ہے سندھ میں ہمارے نمائندوں کے انتخابات میں ووٹ ڈبل ٹھپے کی نذر کیے گئے اس لیے اب ہم ای وی ایم کا استعمال چاہتے۔ہیں پریس کا نفرنس میں اس موقع پر حلیم عادل شیخ ،امیر بخش بھٹو ،مبین جتوئی و دیگر پی ٹی آئی رہنما بھی موجود تھے۔

متعلقہ تحاریر