ایبٹ آباد کے سیاحتی مقامات پر برف باری جاری، 4 فٹ سے زائد برف ریکارڈ

ایبٹ آباد کے سیاحتی مقامات پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے، نتھیا گلی ،چھانگلہ گلی ایوبیہ اور ٹھنڈیانی میں 4 فٹ سے زائد برف پڑ چکی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلیات میں گزشتہ 2 دن سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے ، سیاحتی مقامات پر 4 فٹ سے زائد برف پڑھ چکی ہے۔ نتھیا گلی ، ایوبیہ ، چھانگلہ گلی اور ٹھنڈیانی کے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑ لی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں اور برفباری سے 18 افراد جاں بحق

وادی تیراہ میں شدید برفباری سے راستے منقطع، غذائی قلت کا سامنا

گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی مین مری روڈ سے برف ہٹانے میں مصروف عمل ہے تاہم سڑک کو ابھی عام ٹریفک کے لیے بند کررکھا ہے، جبکہ سی اینڈ ڈبلیو کے ماتحت  درجنوں دیہات کی رابطہ سڑکیں بند ھونے سے مقامی افراد کو آمدورفت میں شدید پرشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دیہی علاقوں کے مکینوں کو ایشیائے خورونوش اور ایندھن کی کمی کے مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جب کہ ترجمان گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی احسن حمید کا کہنا ہے کہ سیاح گلیات کا رخ نہ کریں جو سیاح گلیات میں موجود ہیں گرم ملبوسات کا استعمال کریں اور گاڑیوں کے ساتھ چین اور خوشک میواہ جات پاس رکھیں اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

دوسری جانب گلیات کے درجنوں دیہات کی رابطہ سڑکیں بند ہیں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے مقامی افراد بجلی اور ایندھن کی سہولیات سے بھی محروم ہیں ضلعی انتظامیہ صرف دفاتر میں فوٹو سیشن تک محدود ہیں جب کہ گلیات میں گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے علاوہ کوئی محکمہ نظر نہیں آ رہا۔ جی ڈی اے  جو کہ  مین مرکزی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بحال کرنے کی کوشش میں مصروف عمل ہے۔

متعلقہ تحاریر