پاکستان نے کرپشن میں 16 درجے مزید ترقی کرلی، ٹرانسپيرنسي انٹرنيشنل
دنیا بھر کے 180 ممالک میں سے پاکستان کرپشن رینکنگ میں ترقی کرتا ہوا 140ویں نمبر آگیا ہے جبکہ انڈیا اس فہرست میں 40ویں نمبر پر ہے۔

دنیا بھر میں کرپشن پر نظر رکھنے والی تنظیم ٹرانسپيرنسي انٹرنيشنل نے پاکستان میں کرپشن پر اپنی رپورٹ جاری کردی ہے ، بین الاقوامی تنظیم کے مطابق پاکستان کرپشن رینکنگ میں 16 درجے اوپر چلا گیا ہے۔
ٹرانسپيرنسي انٹرنيشنل کی رپورٹ کے مطابق سن 2020 میں پاکستان کو کرپشن رینکنگ میں 124 واں نمبر تھا ، جبکہ 2021 میں پاکستان 16 درجے ترقی کرتا ہوا 140ویں نمبر آگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
کسٹم کا عالمی دن، سکھر میں 25 کروڑ روپے کی منشیات نذرآتش
کراچی میں لوٹ مار کی وارداتیں، کامران خان کی ٹوئٹ کچھ غلط بھی نہیں
رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا بھر میں 180 ممالک میں سے 140ویں نمبر آگیا ہے۔
ٹرانسپيرنسي انٹرنيشنل کی رپورٹ کے مطابق خطے کے دیگر ممالک نے بنیادی خدمات ، معمولی بدعنوانی اور رشوت ستانی پر قابو پانے کے لیے بڑی پیش رفت کی ہے، تاہم بڑی بدعنوانی م، ادارہ جاتی کرپشن اور ریگولیٹری کمزوریوں نے ایشیا پیسفک کو پس پشت ڈال دیا ہے۔
ٹرانسپيرنسي انٹرنيشنل کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ممالک – چین (45) اور ہندوستان کرپشن میں 40 نمبر آگیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ان ممالک میں حکومتیں اختلاف رائے رکھنے والوں کو اور انسانی حقوق پر بات کرنے والوں کو کچل دیتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کووڈ 19 کی خطرناک صورتحال میں کرپشن نے مزید مسائل الجھا کر رکھ دیا ہے۔ کرپشن کے خلاف مضبوط قانون سازی کی وجہ سے سنگاپور کرپشن میں 85 نمبر پر ، بنگلہ دیش 26 ویں نمبر پر اور کمبوڈیا 23ویں نمبر آگیا ہے۔