پشاور زلمی کے آفیشل اینتھم کا شائقین کے دلوں راج

زلمی کے آفیشل اینتھم "آیا زلمی" میں پاکستان کی معروف اداکارہ مائرہ خان نے اپنی بہترین پرفارمنس سے ترانے کو چار چاند لگا دیئے ہیں۔

پشاور زلمی نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کے لیے اپنا آفیشل اینتھم جاری کردیا ہے۔ اداکارہ مائرہ خان جو کے پشاور زلمی کی برینڈ ایمبیسیڈر بھی ہیں نے ترانے میں بہترین پرفارمنس دی ہیں۔

کراچی میں جاری پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کے لیے پشاور زلمی کے جاری کیئے گئے آفیشنل اینتھم کا ٹائٹل نیم "آیا زلمی” ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پی ایس ایل سیزن 7: ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو چت کردیا

گوادر میں فٹبال اسٹیڈیم کی تعمیر و آرائش کا کام مکمل ، جلد افتتاح متوقع

پشاور زلمی کے آفیشنل ترانے کو سائنس فکشن طرز پر تیار کیا گیا ہے جسے شائقین کرکٹ کی جانب سے بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے، جبکہ اداکارہ مائرہ خان کی فنکارانہ صلاحیتوں کی بھی خوب تعریف کی جارہی ہے۔

آفیشنل اینتھم میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کو یوگا کی مشق کرتے دکھایا ہے جبکہ کامران اکمل ، شعیب ملک ، عثمان قادر اور حسین طلعت کو ترانے میں دکھایا گیا ہے۔

پشاور زلمی کے آفیشنل اینتھم کو پشتو کے معروف گلوکار زرسنگا ، سنی خان ، زوہا زبیری ، درانی ، طیب رحمان اور زارا مدنی نے گایا ہے جبکہ ترانے کی ڈائریکشن حسن داوڑ نے دیں ہیں اور پروڈیوسر روحیل حیات ہیں۔

متعلقہ تحاریر