پاکستانی ڈیزائنر بیگز کی پیرس فیشن ویک میں رونمائی
لاہور کی نوجوان خاتون حرا بابر نے 2016 میں Warp نامی برینڈ متعارف کروائی تھی، کمپنی عمدہ کوالٹی کے چمڑے سے ہینڈ بیگز تیار کرتی ہے۔
لاہور سے تعلق رکھنے والی 33 سالہ حرا بابر ہینڈ بیگز ڈیزائن کرتی ہیں، انہوں نے 2016 میں Warp نامی کمپنی کا آغاز کیا تھا۔ اب ان کے بنائے ہوئے تین بیگز کی پیرس فیشن ویک میں رونمائی ہوچکی ہے۔
Warp میں روایتی ہنر کے استعمال سے منفرد اور دیدہ زیب بیگز تیار کیے جاتے ہیں، یہ بیگز عمدہ چمڑے سے تیار ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
ایف بی آر کا سی این جی اور اسٹیل مصنوعات پر سیلز ٹیکس کا نوٹیفکیشن
وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے پہلی سہ ماہی کا معاشی آؤٹ لک جاری
فوربز میگزین سے بات کرتے ہوئے حرا بابر نے کہا کہ پچھلے کئی سالوں سے وارپ کے بنائے ہوئے بیگز کئی عالمی ایونٹس میں نمائش کے لیے پیش کیے جاچکے ہیں۔
2018 میں میلان اور 2019، 2020 میں پیرس میں وارپ کے بنائے ہوئے ہینڈ بیگز کی رونمائی ہوچکی ہے۔
حرا نے بتایا کہ وارپ کی مصنوعات کی قیمتیں 80 ڈالر سے 500 ڈالر تک کی ہیں، تمام مصنوعات پاکستان میں تیار کی جاتی ہیں اور اس کے لیے میں نے اپنی ٹیم کو خاص تربیت دی ہے کہ کس طرح عالمی معیار کے ہینڈ بیگز بنائے جائیں۔
حرا بابر نے امید ظاہر کی کہ اس سال ستمبر میں ہونے والے پیرس فیشن ویک میں ایک بار پھر وارپ ہینڈ بیگز نمائش کے لیے پیش کیے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ مشرق وسطیٰ میں اپنی مصنوعات کے فروغ کے لیے کام کر رہی ہیں کیونکہ وارپ کے زیادہ تر صارفین اس خطے میں رہتے ہیں۔









