کشمیر میں زلزلہ، درگاہ چرار شریف کا مینار ڈھلک گیا

زلزلے کے جھٹکے پورے کشمیر میں محسوس کیے گئے، شدت 5.9 ریکارڈ، زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش پہاڑی سلسلہ تھا۔

آج صبح زلزلے کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام کے علاقے چرار شریف میں واقع شیخ العالم شیخ نورالدین نورانی کے مزار کا مینار ایک طرف جھک گیا۔

ایڈمنسٹریٹر وقف بورڈ چرار شریف کے متعلق خبر رساں ادارے کے مطابق پورے کشمیر میں شدید زلزلہ محسوس کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

جشن آزادی، بانی قائد کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

انڈیا میں نظام الدین اولیاء کے مزار پر ‘صوفی بسنت’ کا انعقاد

زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے مزار کا مینار ایک جانب جھک گیا لیکن مزار شریف کو کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا ہے۔

صبح پاکستان، بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں آنے والے زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش کا پہاڑی علاقہ تھا، زلزلہ 210 کلو میٹر زیر زمین آیا۔

خیال رہے کہ 11 مئی 1995 کو کشمیری مجاہد مست گل اور ان کے ساتھیوں نے درگاہ چرار شریف کا محاصرہ کرنے والے بھارتی فوجیوں سے شدید جھڑپ کی تھی اور بحفاظت لائن آف کنٹرول عبور کر کے آزاد کشمیر پہنچ گئے تھے۔

متعلقہ تحاریر