امریکی اینکر کی بچی کوگودمیں اٹھاکر موسم کا حال بتانے کی وڈیو وائرل

امریکی اینکر کی اپنی نومولودبچی کو اٹھا کر موسم کا حال بتانے کی وڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔

امریکی ریاست وسکونسن سے سے تعلق رکھنے والی 42 سالہ ربیکا شولڈ نے سی بی ایس 58 نیوز  پر موسم کی خبریں پڑھنے کے دوران اپنی 3 ماہ کی بیٹی کو گود میں اٹھاکر ناظرین کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

شاہینہ عطار والا کا ممبئی کی کچی بستی سے مائیکروسافٹ تک کاسفر

پانی نا ہو تو تھوک سے کام چلایا جاسکتا ہے، بھارتی ہیر اسٹائیلسٹ نے خاتون پر تھوک دیا

 

برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق امریکی اینکر ربیکا شولڈ اپنی زچگی کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد کرونا وائرس کی وجہ سے عائد پابندیوں کے باعث  گھر سے کام کر رہی ہیں۔

ملواکی سے تعلق رکھنے والی خاتون میزبان نیوز بلیٹن کے دوران موسم کا حال سنانے کیلیے تیار تھیں کہ اس دوران ان کی بیٹی نیند سے بیدار ہوگئی۔

شولڈ نے یاہو نیوز کو بتایا کہ  میں براہ راست  نشریات سے صرف چند منٹوں کی دوری پر تھی کہ میری بیٹی نیند سے اٹھ گئی ۔انہوں نے بتایا کہ میں براہ راست جانے کیلیے سبز دیوار کے پاس اپنی بیٹی کو اٹھائے کھڑی تھی کہ اچانک پروڈیوسر نے کہا کہ کیا تمہاری بیٹی بھی اسکرین پر آنے کیلیے تیار ہے جس پر میں نے پراعتماد انداز میں کہا! کیوں نہیں ضرور؟ مجھے امید ہے کہ وہ خوش ہوگی۔

خاتون نے بچی کو گود میں اٹھاکر موسم کا حال بیان کیا تو وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے ٹوئٹر ،یوٹیوب اور فیس بک پر ہزاروں مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔بیشتر سوشل میڈیا صارفین نے ماہر موسمیات کو پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے ساتھ ماں کی ذمہ داریاں نبھانے پر سراہا۔

ربیکا شلڈ کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ ان کے  اقدام سے کام کرنے والی دوسری ماؤں کو  بھی اپنے اہداف  کے حصول میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ مجھے  اندازہ نہیں تھا کہ یہ کیا ہونے والا ہے،انہیں خوشی ہے کہ ایک چھوٹی سی بچی نے  بہت سارے لوگوں  کے چہروں پر خوشیاں بکھیر دیں۔

متعلقہ تحاریر