کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف اقوام متحدہ کی خاموشی بےحسی کے سوا کچ نہیں

ڈی سی اور ڈی پی او  پاک پتن کا کہنا ہے کشمیر میں جاری بھارتی سیاہ کاریوں کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں اور اس عزم کا اظہار کرتے ہیں ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

ڈپٹی کمشنر پاکپتن احمر سہیل کیفی اور ڈی پی او پاکپتن فیصل مختار نے کہا ہے کہ کشمیر میں بھارتی مظالم نے نہتے کشمیروں کا جینا دوبھر کررکھا ہے اور اقوام عالم نے بھارتی بربریت کے خلاف خاموشی اختیار کررکھی ہے۔ لیکن پاکستانی عوام اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور کشمیر میں جاری بھارتی سیاہ کاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سہیل احمد کیفی، ڈی پی او فیصل مختار نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پرانے پھاٹک سے نگینہ چوک تک نکالی گئی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے کیں۔

یہ بھی پڑھیے

ناظم جوکھیو قتل کیس: جوڈیشل مجسٹریٹ کا پولیس چالان پر فیصلہ محفوظ

ٹی ایل پی کے سربراہ سعد حسین رضوی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

اس موقع پر اے ڈی سی آر ماہم آصف، اے دی سی جی عابد شوکت، اے سی شرجیل شاہد گجر، ایڈمینسٹر اوقاف ضیاء مصطفی، اسسٹنٹ اکاؤنٹ آفیسر چوہدری محمد اشرف، سی او ایم سی جاوید اسلم سمیت مختلف محکموں کے افسران، سیاسی و سماجی شخصیات، سول سوسائٹی اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر احمر سہیل کیفی نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے  ہوئے کہا کہ عالم اسلام کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف آواز حق بلند کرے اور اقوام متحدہ کشمیریوں سے حق خود ارادیت کے وعدے کو وفا کر کے انہیں بھارتی قبضے سے نجات دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

ڈی پی او فیصل مختار نے کہا کہ وہ دن دور نہیں کہ جب کشمیر پر چھائے ظلمت کے بادل چھٹ جائیں گے اور آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔ ہمیں بحثیت مسلمان و پاکستانی قوم چاہیے کہ کشمیریوں کے لئے نعرہ حق بلند کرتے رہیں اور دنیا کو پیغام دیتے رہیں کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کی آزادی کی جدوجہد میں برابر کے شریک ہیں۔

متعلقہ تحاریر