ٹک ٹاکر حریم شاہ بھی ایف بی آر کے ریڈار پر آ گئیں

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹک ٹاکر کو نوٹس بھجواتے ہوئے 17 فروری کو طلب کرلیا ہے۔

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کے لیے ایک اور مشکل کھڑی ہو گئی ، ایف آئی اے اور کسٹم کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی  آر) نے غیر ملکی کرنسی ، آمدن اور ذرائع ظاہر کرنے کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 17 فروری کو طلب کرلیا ہے۔

کرنسی اسمگلنگ ، منی لانڈرنگ کے بعد معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کو انکم ٹیکس کا نوٹس بھی جار ی ہو گیا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کو نوٹس بھجوا دیا۔

یہ بھی پڑھیے

مدد چاہتی ہے یہ حوا کی بیٹی ، حکمرانوں کے لیے لمحہ فکریہ

سکھر میں نامعلوم چوروں کا راج، ایک ہی دن میں کار اور 4 موٹر سائیکلیں چوری

نوٹس کے ذریعے انکم ٹیکس انٹیلی جنس ونگ کی جانب کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ نوٹس کے تحت فضا حسین المعروف  حریم شاہ کو 17 فروری ساڑھے 11 بجے ان لینڈ ریونیو آفس اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے۔

ایف بی آر حریم شاہ کے ٹیکس معاملات کی چھان بین کرے گا اور ان سے پوچھا جائے گا کہ جو غیر ملکی کرنسی ان کے پاس ہے ، انہوں نے اسے ٹیکس گوشوارے میں ظاہر کیا ہے یا نہیں ، اور اس غیرملکی کرنسی کے ذرائع آمدن کیا ہیں۔؟

حکام کے مطابق پاکستان کسٹم پہلے ہی حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ اور کرنسی اسمگلنگ کا کیس دائر کیے بیٹھی ہے۔

ٹک ٹاکر حریم شاہ نے 10 جنوری کو کراچی سے دوحہ قطر ایئر ویز کے ذریعے سفر کیا تھا اور اس سفر میں انہوں نے 12 جنوری کو غیر ملکی کرنسی کے ساتھ اپنی وڈیو شیئر کی تھی۔ جس میں پاکستان سے کرنسی اسمگل کرنے کو انتہائی آسان اور سہل قرار دیا تھا۔

متعلقہ تحاریر