مریم نواز کی تعریف پر شہباز تاثیر کا حنا پرویز بٹ پر لفظی حملہ
مضبوط ترین عورتیں وہ ہیں جو پڑھی لکھی ہوں اورجانتی ہوں کہ دنیا میں چلنا کیسے ہے

مقتول گورنر پنجاب اور پیپلزپارٹی کے سابق رہنماں سلمان تاثیر کے صاحبزادے نے رکن پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ نون کی رہنما حنا پرویز بٹ پر مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نوازشریف کی تعریف پر تنقید کی ہے۔
رکن پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ نون کی رہنما حنا پرویز بٹ نے گذشتہ روز مائیکروبلاگنگ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم نوازشریف کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ گاڑی میں بیٹھی ہوئی ہیں اور ان کے ہاتھ میں ایک کتاب ہے ، رکن پنجاب اسمبلی نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ مضبوط ترین عورتیں وہ ہیں جو پڑھی لکھی ہوں اورجانتی ہوں کہ دنیا میں چلنا کیسے ہے ، ان کے اور ان کے خوابوں کے درمیان کوئی حائل نہیں ہوسکتا ہے ، انھوں نے مریم نوازشریف کے ہاتھ میں موجود کتاب پر توجہ دلاتے ہوئے سوال کیا کہ اندازہ لگائیں کہ وہ کون سی کتاب پڑھ رہی ہیں۔
The strongest women are those who are well read and well dressed. Nothing can come between them and their dreams! @MaryamNSharif on her way to islamabad!
Guess what book she’s reading? pic.twitter.com/lyNU2k1PkQ— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) February 9, 2022
رکن پنجاب اسمبلی کی جانب سے اس ٹوئٹر پر سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے نے بھی مائیکروبلاگنگ کی ویب سائٹ کا سہارا لیتے ہوئے تنقید کی ، انھوں نے اپنے ٹوئٹر میں حنا پرویز بٹ کا ٹوئٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مضبوط ترین عورتیں اور مرد وہ ہوتے ہیں جنہیں زندگی میں اپنے اور اپنے خاندان کیلئے اپنی بڑی اور عزیز ترین چیزوں کی قربانی دینا پڑتی ہے۔
My father was tortured and put in solitary confinement for fighting for democracy by Nawaz Sharif & General Zia. While being tortured he slipped a note to my mother that read “I am not made from a wood that burn easily” that is strength not sitting in a stolen apartment in London
— Shahbaz Taseer (@ShahbazTaseer) February 10, 2022
انھوں نے مریم نواز کا نام لیئے بغیر لکھا کہ اپنے بدعنوان باپ کو مقدمے کا سامنا نہ کرنے کے لیے لڑنا بدقسمتی سے کردار کی مضبوطی نہیں ہے۔
انھوں نے مزید لکھا کہ جمہوریت کیلئے جدوجہد کرنے پر نوازشریف اور جنرل ضیاء نے میرے والد کو تشدد کا نشانہ بنایا اور قید تنہائی میں ڈال دیا۔ اس اذیت ناک وقت میں میرے والد نے میری والدہ کے نام پیغام بھیجوایا کہ میں ایسی لکڑی سے نہیں بنا ہوں جو آسانی سے جل جائے اور یہ جرات ان میں لندن کے چوری شدہ اپارٹمنٹ میں بیٹھ کر نہیں آئی تھی بلکہ قید خانے سے یہ پیغام جاری کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ حنا پرویز بٹ 2013 کے پاکستانی عام انتخابات میں خواتین کے لئے مخصوص نشست پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لئے منتخب ہوئی تھیں۔