ویلنٹائن ڈے پر علی گل پیر کا گانا کزن دھزن جاری

سوشل میڈیا پر  یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ علی گل پیر ویلنٹائن ڈے پر شادی کررہے ہیں۔

ویلنٹائن ڈے کے موقع پر پاکستانی کامیڈین علی گُل پیر کا نیا گانا ’کزن دھزن‘کا ٹیزر جاری، سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ۔

گذشتہ روز ویلنٹائن ڈے  کے  موقع پر گلوکار علی گل پیر کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ  انسٹاگرام پر ایک اینی میٹڈ شادی کارڈ شیئر کیا گیا جس پر "نورچشمی گل کی شادی خانہ آبادی ہمراہ نور چشم گل "تحریر تھا جس کے بعد سوشل میڈیا پر  یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ علی گل پیر ویلنٹائن ڈے پر شادی کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

معروف کامیڈین علی گل پیر کا ویلنٹائن ڈے پر شادی کا فیصلہ

معافی نہیں مانگوں گا، علی گل پیر کامقدمہ لڑنے کا اعلان

شادی کی قیاس آرائیوں کے بعدعلی گل پیر  اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر وحاحت دیتے ہوئے بتایا کہ میری شادی نہیں ہورہی بلکہ یہ ان کے آنے والے پہلے گانے ’کزن دھزن‘ کا پوسٹر ہے۔ علی گل پیر بتایا کہ ان کا پہلا گانا کزن سے شادی کے رواج پر مبنی ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ مجھے ہمیشہ یہ مضحکہ خیز لگتا ہے کہ ہم جس کزن کے ساتھ ایک ساتھ کھیلتے بڑے ہوتے ہیں اور اچانک ایک دن ہمارے والدین ہماری شادی کا فیصلہ کر لیتے ہیں۔ تاہم علی گل پیر کا پہلا گانا ’کزن دھزن‘ آج ریلیز کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گلوکار علی گل پیر اکثر غورطلب سماجی مسائل  کو اجاگر کرنے کیلئے گانے بناتے ہیں اس سے قبل ان کا گانہ میرا جسم تیری مرضی ریلیز کیا گیا تھا جس میں خواتین پر گھریلو تشدد  کو دیکھاگیا گیاتھا ، گانے میں کچھ نا مناسب الفاظ کا بھی استعمال کیا گیا تھا جس پر سوشل میڈیا پر بڑی تنقید کی گئی تھی۔

متعلقہ تحاریر