اب ٹوئٹر صارف آسکر کے نئے فین فیورٹ ایوارڈ کیلئے ووٹ ڈال سکتے ہیں

اب سوشل میڈیا صارفین بھی اپنی پسندیدہ فلم کو اس ایوارڈ کا حقدار بنواسکتے ہیں

آسکرایوارڈ فلمی دنیا کا سب سے معتبر ایوارڈ مانا جاتا ہے یہ ایوارڈ اس فلم کو دیا جاتا ہے جو ڈائریکشن  اور کہانی فلم کے تمام پہلوؤں کے حوالے سے بہترین ہوتی ہے ، یہ ضروری نہیں ہے کہ جس فلم کو آسکرایوارڈ دیا جائے وہ عوامی سطح پر مقبولیت حاصل بھی کرے آسان الفاظ میں کہا جائے تو  عوام کی جانب سے پسندیدہ فلمیں اکثر ہی اس ایوارڈ سے محروم رہتی ہیں   جس کے باعث اس ایوارڈ کی تقریب  کو  عوامی سطح پر پزیرائی نہیں ملتی ہے۔

عوامی سطح پر اس گرینڈ ایوارڈ  کی مقبولیت کو  اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ  اس کی پزیرائی کیلئے  اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز نے سماجی رابطوں کی معروف ویب سائٹ ٹوئٹر کے ساتھ اشتراک کیا ہے اور ایک نئی کیٹیگری فین فیورٹ کا اضافہ کیا ہے جس کی مدد سے اب سوشل میڈیا صارفین بھی اپنی پسندیدہ فلم کو اس ایوارڈ کا حقدار بنواسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

امریکی سیاہ فام گلوکار ہ ’’بیانسی‘‘ آسکرایوارڈ کیلئےنامزد

سیلینا گومز آسکر ایوارڈ 2022 کی میزبانی کریں گی

94 ویں آسکر ایوارڈز کے لیے اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز کی جانب سے یہ اعلان اس وقت میں سامنے آیا جب جب  نو ٹائم ٹو ڈائی  اور اسپائیڈر مین نو وے ہوم جیسے بلاک بسٹر فلموں کو ایوارڈز کی اہم کیٹیگریز میں شامل نہیں کیا گیا ۔تاہم اب  متعارف کرائی جانے والی   ‎ اس کیٹیگری میں لوگ سال کی مقبول ترین فلم کو ووٹ دے کر ایوارڈ دلاسکیں گے۔

سوشل میڈیا صارفین   2021 میں ریلیز ہونے والی کسی بھی فلم کو ٹوئٹر پر #OscarsFanFavorite ہیش ٹیگ کے ساتھ یا اکیڈمی کی ویب سائٹ پر ووٹ ڈال کر ایوارڈ دلانے کیلئے اپنا کردار اداکر سکتے ہیں ۔

اس اہم فیصلے کے حوالے سے ٹوئٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ شراکت داری فلمی ناظرین کو اپنی پسندیدہ فلم سے محبت کا اظہار کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔ لوگ 3 مارچ تک روزانہ 20 بار ووٹ ڈال سکتے ہیں اور ان میں سے 3 افراد کو متنخب کرکے اگلے سال آسکر ایوارڈ میں شرکت کے لیے مدعو کیا جائے گا۔ اسی طرح ایک اور پول میں ووٹرز سے فلم کے پسندیدہ لمحات منتخب کرنے کا بھی کہا جائے گا۔ ان میں سے 5 مقبول ترین انتخابات کو آسکر تقریب کے دوران دکھایا جائے گا۔

متعلقہ تحاریر