ای سی پی کا فیصل واوڈا کی خالی نشست پر الیکشن کرانے کا اعلان

الیکشن کمیشن نے فیصل واڈا کے خلاف جاری کئے گئے فیصلے میں کہا تھا کہ وہ 2 ماہ میں تمام مالی مفادات اورمراعات واپس کریں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سابق سینیٹر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فیصل واوڈا کی خالی نشست پر انتخابات کا اعلان کر دیا ہے۔ دریں اثناء چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصل واوڈا کی نااہلی کے خلاف درخواست کا ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے شیڈیول کے مطابق خالی نشست پر پولنگ 9 مارچ کو سندھ اسمبلی کی عمارت میں ہو گی۔ کاغذات نامزدگی 17 فروری سے 19 فروری تک جمع کرائے جاسکیں گے۔امیدواروں کی ابتدائی فہرست 21 فروری کو جاری کی جائے گی،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 24 فروری کتک کی جائے گی،خالی نشست پر پولنگ 9 مارچ کو صبح9 سے شام چار بجے تک ہوگی.

یہ بھی پڑھیے

حکومتی اتحادی اپوزیشن سے مستقبل کا گیم پلان پوچھنے لگے

بلاول بھٹو نے 27 فروری کے لانگ مارچ کے پلان کی منظوری دیدی

تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا 3 مارچ 2021 کو سندھ سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے تاہم الیکشن کمیشن نے دوہری شہریت کیس میں انہیں نااہل قرار دیتے ہوئے بطور سینیٹر نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم دیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے فیصل واڈا کے خلاف جاری کئے گئے فیصلے میں کہا تھا کہ وہ 2 ماہ میں تمام مالی مفادات اورمراعات واپس کریں، فیصلے میں کہا گیا کہ فیصل واڈا نے اپنا جرم چھپانے کیلئے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دیا۔

دوسری جانب چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کے خلاف درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

متعلقہ تحاریر