16فروری پیرا میڈکس کا عالمی دن، تجدید عہد کا دن

پاکستان پیرا میڈکس ویلفئیر ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا ہے صحت کے شعبے میں ڈسپنسر کیٹیگری ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔

کمالیہ: پیرا میڈکس محکمہ صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتے ہیں آج کے دن ہم تجدید عہد کرتے ہیں کہ صحت کے میدان میں ہمیشہ کی طرح ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گے اور پیرا میڈکس کے حقوق کا مشن مکمل کر کے رہیں گے۔

16 فروری پیرا میڈکس کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان پیرا میڈکس ویلفئیر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تقریب میں مرکزی صدر اے پی پی امجد سندھو نے کہا کہ پیرا میڈکس ایک ایسا طبقہ ہے کہ جو صرف اور صرف خدمت کے جذبے سے میدان عمل میں آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان میں کورونا ویکسین کی 20 کروڑ خوراکیں لگا دی گئیں

ایس آئی یو ٹی میں پہلے روبوٹک سرجری اینڈ ٹریننگ سینٹر کا افتتاح

ان کا کہنا تھا کہ پیرا میڈکس عوام کی صحت کے لیے اٹھائے گئے ہر اقدام میں فرنٹ فٹ پر رہ کر عمل درآمد کرتے ہیں ہیلتھ کونسل میں ڈسپنسر کیٹیگری کی شمولیت ہمارا منشور ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری تنظیم یہ حقیقت سمجھتی ہے کہ پیرا میڈکس میں ڈسپنسر کیٹیگری ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتی ہے اور اس کے مسائل کا حل ہماری جدوجہد کا مقصود ہے۔

اس موقع پر اے پی پی اے کے چیف آرگنائزر تجمل حسین جٹ نے بھی خطاب کیا تقریب میں پیرا میڈکس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ تحاریر