ہیری بروک کی شاندار سنچری کی بدولت نے قلندرز نے یونائیٹڈ کو شکست دے دی

بہترین باؤلنگ کرنے پر لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اہم میچ میں لاہور قلندرز نے ہیری بروک کی شاندار سنچری کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ کو 66 رنز سے شکست دے دی اور اس طرح پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

لاہور قلندرز کے 197 کے پہاڑ جیسے ہدف کے مقابلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنا پائی۔

یہ بھی پڑھیے

جیمز فاکنر ڈبل پیمنٹ چاہتے تھے، پی سی بی کی وضاحت

شاہد آفریدی کو بھارتی اخبار کا خراج تحسین

22سالہ انگلش بلے باز اور سابق اندڑ 19 کے کپتان ہیری بروک نے 49 گیندوں پر 10 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 102 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، لاہور قلندرز کے 3 کھلاڑی 12 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے ، تاہم بعد کے بلے بازوں نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کےنقصان پر 197 رنز بنائے اور یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 198 رنز کا ہدف دیا۔

افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان نے پی ایس ایل کے موجودہ سیزن کے اپنے گذشتہ روز کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے دو بلے بازوں کو 19 رنز کے بدلے پویلین کی راہ دکھائی ، اور ساری ٹیم کو 131 رنز تک محدود کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

فتح کے بعد لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے راشد کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ راشد کا شمار دنیا کے ٹاپ ٹی ٹوئنٹی باؤلر میں ہوتا ہے ۔ انہوں نے موجودہ سیزن میں ابھی 13 وکٹیں حاصل کرکے قلندرز کی چھ فتوحات میں اہم کردار ادا کیا۔

راشد خان اگلے ہفتے بنگلہ دیش کے خلاف محدود اوورز کی سیریز کے لیے افغانستان کی نمائندگی کریں گے۔

اس سے قبل، لاہور قلندرز کی ٹیم پہلی 15 گیندوں کے اندر ہی ہڑبڑا گئی تھی جب فہیم اشرف شروع ہی میں 28رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا اور محمد حفیظ بھی ڈائریکٹ تھرو پر رن ​​آؤٹ ہو گئے تھے۔

بعد ازاں ہیری بروک اور فخر زمان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے بالترتیب 63 گیندوں پر 101 رنز اور 41 گیندوں پر 51 رنز اسکور بنائے۔ فخر زمان نے اپنے اس سیزن میں 500 رنز بھی مکمل کرلیے ہیں۔

نو میچوں میں آٹھ پوائنٹس کے ساتھ اسلام آباد کے پاس اب بھی پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے کا موقع ہے۔ اتوار کو اپنے آخری لیگ میچ میں اس کا مقابلہ ٹورنامنٹ کی سب سے مضبوط ٹیم ملتان سلطانز کے ساتھ جو پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر ہے۔

متعلقہ تحاریر