پی ایس ایل 7: گلیڈی ایٹرز کا کنگز کو جیت کے لیے 167 رنز کا ہدف

کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، جیسن رائے سب سے کامیاب بلے باز رہے انہوں نے 64 گیندوں پر 82 رنز اسکور کیے۔

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کے اہم میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 167 رنز کا ہدف دیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اننگز کا آغاز جیسن رائے اور ول سمیڈ نے کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پہلی وکٹ 21 کے مجموعی اسکور پر گری جب ول سمیڈ 11 گیندوں پر 10 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیے

مذاق یا حقیقت ، کرس گیل نے کراچی کنگز کو بطور ہیڈکوچ خدمات پیش کردیں

ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پرخچے اڑا دیئے، 117 رنز سے کامیاب

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تیسرے آنے والے کھلاڑی جیمس ونس تھے۔ جیسن رائے اور جیمس ونس سے اسکور آگے بڑھیا اور 111 رنز پر لے گئے۔ اس موقع پر جیمس ونس 24 گیندوں پر 29 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

تیسری وکٹ 117 کے اسکور پر گری جب نئے آنے والے بلے باز عمر اکمل 5 گیندوں پر 2 رنز بنا کر پویلین  لوٹ گئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی چوتھی وکٹ 162 کے مجموعی اسکور پر گری جب جیسن رائے 64 گیندوں پر 82 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کراچی کنگز کی جانب سے عماد وسیم ، میر حمزہ ، عثمان خان شنواری اور لیوائس گریگری نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ابھی تک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 میچوں میں سے 3 میچوں میں کامیابی حاصل ہوئی ہے اس طرح اس کے پوائنٹس ٹیبل پر 6 پوائنٹس موجود ہیں۔

دوسری جانب کراچی کنگز کو ابھی تک 9 میچوں میں سے صرف ایک میچ میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اسکواڈ

گلیڈی ایٹرز کی ٹیم جیسن رائے ، ول سمیڈ ، جیمس ونس ، عمر اکمل ، افتخار احمد ، کپتان سرفراز احمد ، حسن خان ، اشعر قریشی ، نسیم شاہ ، خرم شہزاد اور محمد عرفان پر مشتمل ہے۔

کراچی کنگز اسکواڈ

کنگز کی ٹیم کپتان بابر اعظم ، شرجیل خان ، جو کلارک ، لیوائس گریگری ، ٹام لیمن بائے ، روحیل نذیر ، قاسم اکرم ، عماد وسیم، عمید آصف ، عثمان خان شنواری اور میر حمزہ پر مشتمل ہے۔

متعلقہ تحاریر