مریم نواز کی سوشل میڈیا ایڈوائزر ثانیہ عاشق کی شہبازشریف کے مشیر سے شادی

صدر مسلم لیگ (ن) اور نائب صدر مسلم لیگ (ن) نے شادی کی تقریب میں شرکت کی اور نئے جوڑے کو مبارکباد دی۔

صدر مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف کے ڈیجیٹل میڈیا ایڈوائزر محمد ابوبکر عمر کی نائب صدر ن لیگ مریم نواز سوشل میڈیا ٹیم ممبر ایم پی اے ثانیہ عاشق کی شادی لاہور میں ہوگئی۔

شادی کی تقریب میں سیاسی سماجی شخصیات اور لیگی رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بارات کی تقریب مقامی ہوٹل میں ہوئی ، جہاں مریم نواز نے خصوصی شرکت کی اور نوبیاہتا جوڑے کو مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیے

قومی سطح پر اب بھی ووٹرز کی پہلی پسند پی ٹی آئی ہے ، گیلپ رپورٹ

محسن بیگ کے اخبار کے ایڈیٹر کی سینئر صحافی مطیع اللہ  جان سے بدتمیزی

ولیمہ کی تقریب رائیونڈ روڈ پر منعقد ہوئی جس میں نائب صدر میاں حمزہ شہباز شریف نے خصوصی شریک ہوئے جبکہ لیگی ارکان اسمبلی اور لیگی رہنماؤں نے شرکت کی۔

بعد ازاں صدر ن لیگ ، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے اپنے ڈیجیٹل میڈیا ایڈوائزر محمد ابوبکر عمر کی رہائشگاہ پہنچے اور نوبیاہتا جوڑے سمیت اہلخانہ کو شادی کی مبارکباد پیش کی۔

ثانیہ عاشق پنجاب اسمبلی میں سب سے کم عمر رکن اسمبلی ہے جبکہ اس سے قبل وہ مریم نواز کے جلسوں میں ان کی ویڈیوز بنانے اور سوشل میڈیا ٹیم میں کام کرتی رہی ہیں۔

ثانیہ عاشق کا شمار مریم نواز کی قریبی ٹیم کے لوگوں میں ہوتا ہے جبکہ محمد ابوبکر عمر کا شمار شہباز شریف کی قریبی ٹیم کے لوگوں میں ہوتا ہے جوکہ سوشل میڈیا کا کام سنبھالنے کی ذمہ داری کرتے تھے اب محمد ابوبکر عمر کا عہدہ ڈیجیٹل میڈیا ایڈوائزر ہے۔

دونوں ڈیجیٹل میڈیا ایڈوائزر کو لیگی رہنماؤں کی جانب سے مبارکبادوں اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ تحاریر