میئرلندن صادق خان کی بغیر پروٹوکول عاطف اسلم سے ملاقات، تصاویر وائرل

گلوکار عاطف اسلم اس ہفتے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں میوزک کنسرٹس کی تکمیل کے بعد برطانیہ پہنچے تھے۔

لندن کے لارڈ میئر صادق خان نے لندن میں پاکستان کے معروف گلوکار اور موسیقار عاطف اسلم سے بغیر پروٹوکول کے ملاقات کی۔ عاطف اسلم اپنے میوزک کنسرٹ کے سلسلے میں ان دنوں برطانیہ کے دورے پر ہیں۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق لندن کے میئر جو کہ خود بھی پاکستانی نژاد ہیں، عاطف اسلم کے کنسرٹ میں بغیر کسی پروٹوکول کے پہنچے۔

یہ بھی پڑھیے

امتیابھ بچن کی نئی فلم کے گانے "آیا یہ جھنڈ ہے” کی سوشل میڈیا پر دھوم

عاطف اسلم کا آنجہانی لتا منگیشکر کو خراج عقیدت

میئر صادق خان نے اپنے ‘پسندیدہ’ موسیقار اور گلوکار سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

گلوکار عاطف اسلم اس ہفتے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں میوزک کنسرٹس کی تکمیل کے بعد برطانیہ پہنچے تھے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پیغام شیئر کرتے ہوئے میئر لندن صادق خان نے لکھا ہے کہ "عاطف اسلم کو اپنے عالمی دورے کے آخری مرحلے میں لندن میں خوش آمدید کہتے ہوئے بہت اچھا لگ رہا ہے۔ یہ بہت اچھا ہے کہ لندن دوبارہ گونج رہا ہے – ہمارا شہر کھلا اور ایک بار پھر تفریح ​​اور آپ کی حوصلہ افزائی کے لئے تیار ہے۔”

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے کلپ میں لندن کے میئر کو ہجوم کے درمیان کھڑے دیکھا جا سکتا ہے ، وہ بغیر کسی سیکورٹی اہلکار کے میوزک کنسرٹ سے لطف اندوز ہوتے رہے۔

متعلقہ تحاریر