شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے قبل معیشت کے لیے اچھی خبر

معاہدے کے تحت انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر فراہم کرے گا۔

سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے قبل معیشت کے لیے اچھی خبر، سعودی عرب کی جانب سے مزید ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کا ریلیف، خام تیل، پیٹرولیم مصنوعات، ایل این جی، خوراک اور زرعی مصنوعات کی درآمد کے لئے فنانسنگ کی سہولت حاصل ہو گی۔

جدہ سے پاکستان کی معیشت کو توانا کرنے کے لیے مزید معاونت آن پہنچی۔ انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیے

مہنگائی اور ادارہ شماریات کے اعدادوشمار، عوام نے جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیئے

ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی 1ارب 41 کروڑ میں نیلام

فراہم کردہ رقم خام تیل، پیٹرولیم مصنوعات، ایل این جی، خوراک اور زرعی مصنوعات کی درآمد کے لئے فنانسنگ میں استعمال ہوسکے گی۔

Saudi Crown Prince Pakistan's Economy
google source

وزارت اقتصادی امور کے اعلامیے کے مطابق انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن اور حکومت پاکستان کے درمیان  سالانہ پروگرام کے معاہدے پر دستخط جدہ میں ہوئے تھے۔

معاہدے کے تحت انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر فراہم کرے گا۔

انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن سالانہ پروگرام کے تحت یہ فنڈز فراہم کرے گا۔ فنڈز اقتصادی ترقی کے مقاصد کے تحت توانائی اور زراعت کے شعبوں میں خرچ ہوں گے۔

معاہدے میں خام تیل، پیٹرولیم مصنوعات، ایل این جی، خوراک اور زرعی مصنوعات کی درآمد کے لئے فنانسنگ شامل ہے۔

اعلامیہ کے مطابق آئی ٹی ایف سی اور وزارت اقتصادی امور کے وفد کے درمیان ایک تقریب کے دوران دستخط کئے گئے۔

آئی ٹی ایف سی نے 2021ء میں کورونا کی وبا کے باوجود 1.1 بلین ڈالر کی مالی اعانت فراہم کی تھی۔

موجودہ حالات میں انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ کارپوریشن کی فیسیلٹی پاکستان کے لیے امپورٹ بل میں بڑا ریلیف ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے شہزادہ محمد بن سلمان ، وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر اگلے ماہ (مارچ) میں پاکستان کا خیرسگالی دورہ کررہے ہیں۔ تاہم دورے کی تاریخوں کو حتمی شکل دینے کے لیے بات چیت جاری ہے۔

متعلقہ تحاریر