عامر لیاقت کی طرح زندگی گزارنا چاہتاہوں، یاسر نواز

یاسر نواز نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پیارے عامر کی طرح بہت بڑی ہٹ فلم کرنا چاہتا ہوں۔

معروف پاکستانی ہدایت کار اور اداکار یاسر نواز نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ  میں عامر لیاقت جیسے ہٹ فلم میں کام کرنا چاہتا ہوں (عامر لیاقت جیسی زندگی  گزارنا چاہتے ہیں )۔

حالیہ ہی اداکار اور ہدایت کار یاسر نوازنے اپنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کے اکاؤنٹ پر مداحوں کے سوالات کا جواب دیا ،  ایک مداح نے یاسر نوازسے سوا ل کیا کہ   آپ اپنی زندگی میں ایسا کیا کرنا چاہتے ہیں جو کر نہیں پارہے ہیں ، سوال کے جواب میں  یاسر نواز  نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین  کا نام لئے بغیر کہا کہ پیارے عامر کی طرح  بہت بڑی ہٹ فلم کرنا چاہتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیے

طوبیٰ انور کو عامر لیاقت کے بعد والدین کی یاد ستانے لگی

الطاف حسین کی بریت، عامر لیاقت حسین کی خوشی پر پی ٹی آئی ناراض

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین نے چند روز قبل سیدہ دانیہ شاہ کے نام سے مشہور ٹک ٹوکر سے تیسری شادی کی ہے ، سیدہ دانیہ شاہ  عمر میں عامر لیاقت سے تیس سال چھوٹی ہیں  ، ان کی شادی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر  میمز کا طوفان برپا رہا ، خود عامر لیاقت نے اس حوالے سے مختلف ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر انٹر ویو دیکر مزے مزے کی باتیں کی ، واضح رہے کہ اپنی شادی سے قبل عامر لیاقت نے  سوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ کے حوالے سے تفصیلات شیئر کی تھیں ۔

اس سے قبل عامر لیاقت کی شادی سیدہ بشریٰ اور سیدہ طوبہ انور سے ہوئی تھی۔ یہ تیسرا موقع ہے جب عامر لیاقت نے نوعمر لڑکی سے شادی کی۔

متعلقہ تحاریر