ڈرامہ سیریل صنف آہن کے ڈائریکٹر کا کبریٰ خان سے متعلق اہم انکشاف
ڈرامہ سیریل صنف آہن کی کہانی چھ لڑکیوں کے گرد گھومتی ہے ، جو بڑی مشکل سے پاک فوج کے لیے سلیکٹ ہوتی ہیں۔

پاکستان کی معروف ترین ڈرامہ سیریل صنف آہن کے ڈائریکٹر ندیم بیگ نے فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان سے متعلق حیرت انگیز انکشاف کیا ہے۔
گلیکسی لالی ووڈ نے صف آہن ڈرامے کے ڈائریکٹر ندیم بیگ کے حالیہ انٹرویو کا بیان شیئر کیا ہے جس میں ڈائریکٹر نے انکشاف کیا ہے کہ "پردے کے پیچھے اداکارہ کبریٰ خان کی کارکردگی اسکرین پر ان کی کارکردگی کے بالکل مختلف ہوتی ہے۔”
یہ بھی پڑھیے
کنگنا رناوت ہتک عزت کے مقدمے میں عدالت طلب
زارا نور عباس کے ڈرامے بادشاہ بیگم کا ٹیزر جاری
اداکارہ کبریٰ خان کی سائٹ لیتے ہوئے انسٹاگرام صارف قوٹسٹا نے لکھا ہے کہ "کیا؟ اسکو اگر میک اپ یا فیشن میں دلچسپی ہے تو وہ جسمانی سرگرمیاں میں سب سے پیچھے رہ گی، یہ کیا منطق ہے۔؟”
View this post on Instagram
ندیم بیگ پر طنز کرتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ "اسٹیریو ٹائپ کیا ہوا اس کی کارکردگی کو۔ ناقص کارکردگی کے باوجود اس نے سائرہ یوسف سے تو بہتر کام کیا ہے۔”
ہیر نامی انسٹا صارف نے ندیم بیگ پر تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "کتنی گلت بات ہے آپ کیا ثابت کرنا چاہ رہے ہیں کہ وہ فیشن اور گلیمر کرسکتی ہے جسمانی سرگرمیاں نہیں کرسکتی۔ بھیا فیشن کرنے والی لڑکیاں بھی سب کچھ کرسکتی ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں صنف آہن ڈرامے کے ڈائریکٹر ندیم بیگ نے اپنے ایک انٹرویو میں کبریٰ خان کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے تھے۔
ندیم بیگ کا کہنا تھا کہ "سب سے پہلے جس ایکٹریس نے سیلوٹ ٹیسٹ پاس کیا وہ اداکارہ کبریٰ خان تھیں۔ کبریٰ خان اپنے کردار میں نکھار لانے کے لیے تربیتی نشستوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔
صنٖف آہن اے آر وائے ڈیجیٹل کی پروڈکشن ہے۔ ڈرامہ پاکستان کے طول و عرض میں مشہور ہے جس کے ایک درجن سے زائد قسطیں ہوچکی ہیں۔
ڈرامہ سیریل صنف آہن کی کہانی چھ لڑکیوں کے گرد گھومتی ہے ، جو بڑی مشکل سے پاک فوج کے لیے سلیکٹ ہوتی ہیں۔ ڈرامے کی اسٹوری جیسے جیسے آگے بڑھ رہی ہے اس کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے۔