وزیراعظم کے قوم سے خطاب سے قبل نیپرا نے عوام پر بجلی گرا دی
نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 5 روپے 94 پیسے مہنگی کی گئی ہے۔

بجلی کے صارفین کو 58 ارب روپے کا جھٹکا، نیپرا نے بجلی مزید 5 روپے 94 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی، عوام غش کھانے لگے، اطلاق کے الیکٹرک پر نہیں ہوگا۔
نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 5 روپے 94 پیسے مہنگی کی گئی ہے۔ بجلی صارفین پر 50 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا اور اس پر 8 ارب روپے کا سیلز ٹیکس لگے گا۔
یہ بھی پڑھیے
یوکرین پر روس کے حملے سے عالمی معیشت پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟
پاکستان نے 43 ماہ میں 47.5 ارب ڈالر کا بیرونی قرضہ لیا
اضافے کا اطلاق لائف لائن کے الیکڑک حکام پر نہیں ہوگا۔ نیپرا حکام کے مطابق جنوری میں ایل این جی کمی سے7 ارب 74 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔ اس سے صارفین پر 92 پیسے فی یونٹ کا اضافی بوجھ پڑا۔
نیپرا میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے اضافے کے معاملہ کی سماعت ہوئی۔ سی پی پی اے کی جنوری کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست پر سماعت ہوئی۔
چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی نے کہا کہ جنوری میں ایل این جی کم ڈیزل اور فرنس آئل زیادہ استعمال کیوں ہوا۔ طلب کے مقابلے میں ایل این جی کی دستیابی بہت ہی کم تھی۔
حکام کے مطابق بجلی کی ڈیمانڈ ریفرنس کے مقابلے میں تیرہ فیصد زیادہ تھی۔ این پی سی سی حکام نے کہا کہ میرٹ آرڈر میں صرف سستے ڈیزل والے پاور پلانٹس چلائے گئے۔
ممبر نیپرا سندھ رفیق شیخ نے کہا کہ ہر دفعہ ایل این جی کی عدم دستیابی کا مسئلہ ہی کیوں ہوتا ہے۔ کیا فرنس آئل اور ڈیزل درآمدی فیول نہیں۔ جو چیز مہنگی ہوجاتی ہے اسکی سپلائی چین بہتر جو سستی ہوتی ہے اسکی خراب ہوجاتی ہے۔
چیئرمین نیپرا کے کہا کہ اس ماہ انڈسٹری نے سولہ فیصد زیادہ بجلی استعمال کی ہے ۔ اگر طویل مدتی معاہدوں سے ایل این جی زیادہ آتی ہے تو اتنا بوجھ کیسے پڑتا ہے۔
چئیرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ حکومت نے اوگرا، نیپرا اور نیکا کو ضم کرنے کا اچھا حل نکالا ہے، حاکم نے کہا اگر سولر اور ونڈ والے لائسنس یافتہ پلانٹس چلتے تو ایک روپے مزید کمی ہوتی۔ عالمی سطح پر کوئلے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
اگر ایندھن کی قیمتیں نہ بڑھتی تو بجلی قیمت میں کمی ہوتی ۔ اس فیصلے سے بجلی صارفین پر تقریبا 58 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔