ڈاکٹر معظم محمود نیازی کی پاکستانی عوام کو ایک اور ویک اپ کال

عزیز ہم وطنو! اب بھی وقت ہے جاگ جاؤ، اصل نقل کی پہچان کرلو کہ آپ نے صرف بریانی کی پلیٹ پر یا تبدیلی کے کھوکھلے نعرے لگانے والوں کے پیچھے لگنا ہے یا حقیقی قیادت ڈاکٹر معظم نیازی  کا ساتھ دینا ہے؟ چیئرمین پاکستان امن لیگ

 پاکستان امن لیگ کے چیئرمین ڈاکٹر معظم محمود نیازی نے میانوالی کے حلقے سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف الیکشن لڑنے کے اعلان کے بعد پاکستانیوں کو ویک اپ کال دے دی۔

عظیم سائنسدان ہونے کے دعویدار ڈاکٹر معظم محمود نیازی شمسی توانائی  سے چینی اور  پیٹرول بنانے  کا دعویٰ بھی کرچکے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے

سائنسدان ہونے کے دعویدار معظم نیازی کا عمران خان کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان

کیا پاکستان کا اگلا وزیراعظم بھی کوئی نیازی ہوگا؟

 ایک حالیہ ٹویٹر پیغام میں انہوں نے لکھا کہ عزیز ہم وطنو! اب بھی وقت ہے جاگ جاؤ، اصل نقل کی پہچان کرلو کہ آپ نے صرف بریانی کی پلیٹ پر یا تبدیلی کے کھوکھلے نعرے لگانے والوں کے پیچھے لگنا ہے یا حقیقی قیادت ڈاکٹر معظم نیازی  کا ساتھ دینا ہے جو اپنی تحقیق سے شمسی توانائی کے ذریعے عوام کو مفت پٹرول اور چینی دینا چاہتے ہیں۔

یاد رہے  اس سے قبل فروری میں ڈاکٹر معظم محمود نیازی نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ ان کے اعلان سے دیگر سیاسی جماعتوں کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے۔

انہوں نے  ٹوئٹر ہینڈل پر ایک پوسٹر شیئر کیاتھا جس میں لکھا تھا کہ ڈاکٹر محمود خان نیازی کی جانب  سے آئندہ الیکشن وزیراعظم عمران خان کے خلاف لڑنے کے اعلان کے بعد میانوالی کی سیاست جنگ کا نقشہ پیش کرنے لگی ہے۔

اس کے کیپشن میں انہوں ںے لکھا تھا کہ واحد شیر کا بچہ ہے جس نے وزیراعظم کو اس کے آبائی حلقے الیکشن میں للکارا ہے. آدھی بیماری اور باقی فرار اپوزیشن سے زیادہ بہادر لیڈر۔ ظرف و جنون ایسا ہے کہ اپنے پوسٹر پر بھی اس شخص کی تصویر لگا رکھی ہے جس کی کرسی پر نظر ہے۔

واضح رہے کہ ٹویٹر پروفائل میں ڈاکٹر معظم محمود نیاز ی کاا تعارف عظیم سائنسدان ڈرمیٹولوجسٹ اور ڈائیٹ اسپیشلسٹ ،ڈاکٹر اور چیئرمین پاکستان امن لیگ اور چیف ایگزیکٹو نیازی کیمیکل انڈسٹری پرائیویٹ لمیٹڈ کے طور پر کرایا گیا ہے۔

پوسٹر میں مزید لکھا گیا تھاکہ معظم محمود نیازی کے عمران خان کے مدمقابل لڑنے سے باقی جماعتوں کا وجود خطرے میں نظر آرہا ہے۔اصل مقابلہ معظم محمود خان نیازی کی امن لیگ اور عمران خان  کی تحریک انصاف کے درمیان ہی ہوگا اور یہ حلقہ پاکستان کا مقبول ترین حلقہ بن جائے گا۔

 اس سے قبل گزشتہ سال اکتوبر میں نیوز 360 نے معظم محمود نیازی کا انٹرویو بھی کیا تھا جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان کے عوام انہیں وزیراعظم منتخب کریں گے۔انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے شمسی توانائی اور پانی کی مدد سے پیٹرول ایجاد کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر