رمضان شوگرملز کیس:  شہباز شریف نے بریت کی درخواست دائر کردی

کیس کی سماعت شروع ہوئی تو شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے عدالت میں حاضری مکمل کروائی

لاہور کی احتساب عدالت میں  رمضان شوگر مل کیس کی سماعت کے دوران  سابق وزیراعلی ٰ پنجاب شہباز شریف نے  بریت کی درخواست دائر کردی، انھوں  نے کہا کہ بطور وزیراعلیٰ عوام کی خدمت کی کبھی رمضان شوگر ملز کا ڈائریکٹر نہیں رہا۔

لاہور کی احتساب عدالت میں مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے خلاف رمضان شوگرملز کیس کی سماعت شروع ہوئی تو شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے عدالت میں حاضری مکمل کروائی۔

یہ بھی پڑھیے

کیا شہباز اور مولانا ، چوہدری برادران کو منانے میں کامیاب ہو پائیں گے؟

جعلی اکاؤنٹس کیس، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو آئندہ سماعت پر فرد جرم سنائی جائے گی

عدالت نے حمزہ شہباز کی بریت کی درخواست پر وکلا سے دلائل طلب کر لیے جبکہ شہباز شریف کے پیٹ میں تکلیف کے باعث عدم حاضری پر معافی کی درخواست منظور کر لی گئی۔

شہبازشریف نےعدالت میں امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سےبریت کی درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ بطور وزیراعلیٰ عوام کی خدمت کی  عوام کے اربوں روپے بچائے۔ میرے اقدامات سے میرے خاندان کو نقصان پہنچا۔ کبھی رمضان شوگر مل کا ڈائریکٹر نہیں رہا اور نا ہی اس میں شیئرہولڈر تھا ۔انھوں نے کہا کہ حکومت نے سیاسی انتقام کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے، سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے رمضان شوگر ملز ریفرنس بنایا گیا۔ اپوزیشن کی آواز کو دبانے کیلئے بے بنیاد ریفرنس میں ملوث کیا گیا۔ نیب ابھی تک کوئی الزام ثابت نہیں کر سکا۔

متعلقہ تحاریر