جھمکوں اور چوڑیوں والی باربی گرل متعارف کروا دی گئی

آئیڈیا باربی اسٹائل نے اپنی پروڈکٹ کی ترویج کے لیے دیپیکا مٹیالا(جوکہ ایک لائیو ٹینٹڈ کمیونٹی کی سی ای او ہیں) کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔

1990 کی دہائی میں متعارف کرائی گئی باربی گرل کو 2022 میں جھمکوں ، چوڑیوں ، گہرے ابرو اور ڈارک سکن کے ساتھ دیسی اسٹائل میں اسٹورز پر سیل کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنا تعارف کراتے ہوئے دیسی باربی گرل نے کہا ہے کہ "”میں ایک باربی گرل ہوں، دیسی دنیا میں۔” یہ 2022 ہے اور اب باربی صرف ایک سنہرے بالوں والی، گوری لڑکی نہیں ہے جو یورو سینٹرک خوبصورتی کے آئیڈیلز سمجھی جاتی تھی۔”

یہ بھی پڑھیے

تین روزہ فیض فیسٹیول اپنی تمام تر رنگینیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا

مادھوری کی ویب سیریز نے دھوم مچادی ، 19 ممالک کے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل

آئیڈیا باربی اسٹائل والوں نے مزید لکھا ہے کہ "اب وہ ایک مختلف گڑیا ہے جو اپنی اس تبدیلی پر خوش ہے۔”

آئیڈیا باربی اسٹائل نامی شاپ کے مالکان کا کہنا ہے کہ "جب ہم باربی گرل کے متعلق سوچتے ہیں تو ہمارے ذہن میں ایک خاص قسم کا امیچ ابھرتا ہے کہ باربی گرل ایسی ہو گی ایسی ہو گی ، مگر اب ہم نے ایک نئے انداز میں اسے متعارف کرانے کی کوشش کی ہے۔ اب جو باربی گرل پیش کی گئی ہے وہ ایک خاص کلچر (ثقافت) کی نمائندگی کررہی ہے۔”

آئیڈیا باربی اسٹائل نامی شاپ اب اپنی سگنیچر پروڈکٹ بنا رہی ہے۔

آئیڈیا باربی اسٹائل نے اپنی پروڈکٹ کی ترویج کے لیے دیپیکا مٹیالا(جوکہ ایک لائیو ٹینٹڈ کمیونٹی کی سی ای او ہیں) کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔ لائیو ٹینٹڈ کمیونٹی خوبصورتی اور ثقافت کو فروغ دیتی ہے ، اب باربی گرل کے اولڈ امیج کی جگہ نئے امیج کو متعارف کرایا جائے گا۔

ارومیٹک نامی انسٹا صارف نے باربی گرل کے لباس پر تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "اس کی شلوار قمیض، لہنگا چولی، شرارا، غرارا، کرتا پاجامہ کدھر ہے۔”

آبرو نامی انسٹا صارف نے لکھا ہے کہ "میں اسے خرید لوں گی اگر اس کو روایتی لباس بھی پہنا دیا جائے گا۔”

متعلقہ تحاریر