شاہنواز دھانی کا روٹی گینگ کے ساتھ ڈنر

شاہنوازدھانی نے کہا کہ ڈنر کروانے کے لیے آپ لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں

پاکستان کرکٹ ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے  سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ محمد آصف اور شاداب خان کے ساتھ  کسی ریسٹورنٹ میں بھیٹھے ہیں اور ان کے سامنے مینو کارڈز رکھے ہوئے ہیں۔

شاہنوازدھانی نے مائیکروبلانگ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کردہ تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ’روٹی گینگ‘ کے ساتھ اسلام آباد میں روٹیاں توڑنے کا الگ ہی مزہ ہے۔ پوسٹ میں شاداب خان اور آصف علی کو مخاطب کرتے ہوئے شاہنوازدھانی نے کہا کہ ڈنر کروانے کے لیے آپ لوگوں کا  شکریہ ادا کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیے

شاہنواز دھانی کو ڈیبیو کرنے پر فہدمصطفیٰ کی سندھی میں مبارکباد

کیا دھانی کا دور آنے والا ہے؟

دھانی کی شیئر کردہ تصویر پر ان کے  مداحوں نے اپنے اپنے تبصرے کیئے ،  ٹیم  کے آل راؤنڈر شاداب خان نے شاہنواز دھانی کے جواب میں تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ "دھانی روٹی تو یہاں سے ملتی نہیں  تھی، آپ نے کیسے روٹی کھالی یہاں سے”۔ بات یہیں پر ہی ختم نہیں ہوئی اس کے جواب میں شاہنواز دھانی نے شاداب کو کہا کہ انگریزی میں جو بھی نام دیں میرے لیے روٹی ہی تھی یہ۔

واضح رہے کہ شاہنواز دھانی اپنی دلچسپ حرکتوں سے سب کو خوش رکھنے میں ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں، گذشتہ دنوں ان کی ایک گانا گانے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی تھی، جس میں وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ انجوائے کرتے نظر آرہے تھے۔

متعلقہ تحاریر