انجمن سبزی منڈی کمالیہ نے چیچہ وطنی روڈ پر منڈی کی تعمیر کا مطالبہ کردیا

صدر انجمن سبزی منڈی مہر محمد ایوب نے کہا ہے انتظامیہ ہم پر فیصلے مسلط نہ کرے بلکہ ہماری مشاورت سے منڈی تعمیر کی جائے۔

صدر انجمن سبزی منڈی کمالیہ مہر محمد ایوب نے کہا ہے کہ نئی سبز منڈی غیر محفوظ جگہ پر بنائی جا رہی ہے جو ہمارے لیے ناقابل قبول ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ سبزی منڈی کھلی جگہ پر چیچہ وطنی روڈ پر بنائی جائے۔

سبزی منڈی کے دیگر عہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مہر محمد ایوب کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی جانب سے سبزی منڈی کی ناکافی جگہ کے پیش نظر بائی پاس پر نئی سبز منڈی قائم کرنے کا اعلان کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے

فیس بک کی محبت، انڈین لڑکی نے پاکستانی نوجوان سے شادی کرلی

کمالیہ کے جنگل میں لگی آگ نے 120 ایکڑ رقبے کو لپیٹ میں لے لیا

ان کا کہنا تھا کہ جس جگہ پر اس وقت سبزی منڈی تعمیر کی جارہی ہے وہ ہمارے کاروبار کے لحاظ سے غیرمحفوظ ہے، اس لیے ہم اس فیصلے کو تسلیم نہیں کرتے ہیں۔

صدر انجمن سبزی منڈی کا مزید کہنا تھا کہ یہ جگہ بھی ہماری ضرورت سے نہایت کم ہے انتظامیہ کا یہ فیصلہ مناسب نہیں ہے یہ ہماری مشاورت سے فیصلہ نہیں ہوا بلکہ یہ فیصلہ ہم پر مسلط کیا گیا ہے جسکی نہ صرف ہم مذمت کرتے ہیں بلکہ ماننے سے ہی انکاری ہیں۔

مہر محمد ایوب نے مطالبہ کیا کہ منڈی ہماری ضرورت کے مطابق چیچہ وطنی روڈ پر کھلی جگہ پر بنائی جائے جسکے لیے جگہ خریدی جا چکی ہے  ہمیں اعتماد میں لے کر نئی منڈی بارے فیصلے کیے جائیں اس موقعہ سبز منڈی کے نمائندوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

پریس کانفرنس کے موقع پر سبز منڈی کے آڑھتیوں اور انجمن سبز منڈی کے منتخب نائب صدر طارق منا کمبوہ اور جنرل سیکرٹری محمد اسلم رامے سمیت دیگر عہدیداروں بھی موجود تھے۔

متعلقہ تحاریر