بے باک اداکارہ متھیرا خواتین کے حق میں بول پڑیں

خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے اپنی انسٹا پوسٹ میں اداکارہ متھیرا نے کہا ہے اپنے حق کے لیے لڑیں اور ہمیشہ مضبوط رہیں۔

پاکستان کی معروف ماڈل ، اداکارہ اور میزبان متھیرا نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پیغام شیئر کرکے اپنے مداحوں کو ایک مرتبہ پھر اپنی جانب متوجہ کرلیا ہے۔

ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اکثر متحرک رہنے والے اداکارہ نے خواتین کو عالمی دن کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ "ایک ٹوٹی ہوئی عورت سے زیادہ مضبوط کوئی عورت نہیں ہوسکتی جس نے اپنے آپ کو دوبارہ بنایا ہے۔”

یہ بھی پڑھیے

ثنا فخر نے سکس پیکس دکھاکر سب کو  حیران کردیا

فلم ’عشرت: میڈ ان چائنا‘ کی تشہیر نہ کرنے پر صنم سعید سینما انتظامیہ سے ناخوش

بولڈ اداکارہ نے اپنی بےباک تصاویر شیئر کرتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ "میرا یہ پیغام ان تمام خواتین کے لیے جو اپنے حق کے لیے لڑتے ہوئے خود کو منوا رہی ہیں۔ ہمیشہ مضبوط رہیں یاد رکھیں جادو آپ کے اندر موجود ہے۔”

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mathira M (@real_mathira)

قابل اعتراض مواد شیئر کرنے کے حوالے سے شہرت رکھنے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی بے باک اداکارہ متھیرا نے گذشتہ روز سماجی رابطوں کی ویڈیوز اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ  انسٹاگرام پر ایک انتہائی نامناسب اور قابل اعتراض ویڈیو شیئر کی  جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے ایک سیاہ رنگ کا  لاکٹ پہنا ہوا تھا جس کا ڈیزائن مسیحی مذہبی علامت (crusade Sign) صلیب جیسا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mathira M (@real_mathira)

چند روز قبل اداکارہ  متھیرا  نے اپنا ایک بے باک فوٹو شوٹ انسٹا گرام پر شیئر کیا تھا جس کے انسٹا گرا م پر وائرل ہو تے ہی صا رفین کا تبصروں کا  ایک سیلاب آگیا تھا ،صا رفین اس پر اپنے اپنے خیالات کا اظہا ر کر رہے تھے ، بعض سوشل میڈیا صا رفین نے تو اد ا کا رہ کو مشورہ دیا ہے کہ جا کر بالی ووڈ جوا ئن کر لیں کیونکہ ان کو وہاں کھل کر کھیلنے کے اور بھی مو اقع ملیں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mathira M (@real_mathira)

متعلقہ تحاریر