میرے بیٹے کا آپریشن کرادیں، شاہد آفریدی نے مجبور باپ کی پکار سن لی

بچے کے خاندان سے رابطہ کیا ہے اور اس کے علاج معالجے کیلئے تمام ضروری اقدامات کریں گے

دنیائے کرکٹ میں بوم بوم کے نام سے مشہور پاکستان  کے معروف بلے باز اور سابق کپتان  شاہد خان آفریدی نے میچ کے دوران اپنے بیٹے کے علاج کے لئے پلے کارڈ اٹھانے والے مجبور باپ کی پکار سن لی ہے اور کہا ہے کہ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن نے بچے کے خاندان سے رابطہ کیا، ہم  اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات کریں گے۔

پاکستان کرکٹ  ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ  ٹوئٹر پر پاکستان اور آسٹریلیا کے مایبن کھیلے گئے کراچی ٹیسٹ میچ میں اپنے بیٹے کے آپریشن کے لئے پلے کارڈ اٹھا کر اپیل کرنے والے مجبور باپ کی  جانب سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے تصویرپر اپنے ردعمل میں  کہا ہے کہ  شاہد آفریدی فاؤنڈیشن  نے بچے کے خاندان سے رابطہ کیا ہے اور اس کے علاج معالجے کیلئے تمام ضروری اقدامات کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیے

شاہد آفریدی خواتین کو بااختیار بنانے کے حامی

شاہد آفریدی کو بھارتی اخبار کا خراج تحسین

واضح رہے کہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ کےد وران ایک  مجبور باپ اور بیٹے کو دیکھا گیا جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جس پر سابق کپتان شاہد آفریدی اور محمد رضوان کے لیے اپیل لکھی ہوئی ہے۔ کم سِن بچے کے والد کے ہاتھ میں موجود پلے کارڈ پر لکھا تھا کہ ’خدارا! شاہد آفریدی اور محمد رضوان میرے بیٹے کا آپریشن کروا دیں۔‘

شاہد خان آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اس بچے کی طرف میری توجہ دلانے کے لیے آپ کا شکریہ، میری ٹیم شاہد آفریدی فاؤنڈیشن نے بچے کے خاندان سے رابطہ کیا، ہم اس بچے کی دیکھ بھال اور مدد فراہم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کریں گے۔

متعلقہ تحاریر