ضلعی انتظامیہ کی گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں، متعدد دکاندار گرفتار

محمد اقبال میمن کا کہنا تھا کہ قیمتوں پر عملدرآمد کے لیے شہری انتظامیہ کی مدد کریں اور منافع خوروں کے خلاف شکایات درج کروائیں۔

کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ نے مرغی اور بکرے کے گوشت کی نئی قیمتوں پر شہریوں کی شکایات پر کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد دکانداروں کو جرمانے اور درجن سے زیادہ کو گرفتار کرلیا۔

کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کو شکایات کمشنر کراچی فیس بک پیج، ویب سائٹ اور کنٹرول نمبر 1299، واٹس ایپ پر موصول ہوئیں تھیں۔ ضلع شرقی ، جنوبی اور کیماڑی میں خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کو گرفتار کیا گیا اور جیل بھیج دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

کوئٹہ: پانچ سالہ بچے پر تشدد کرنے والے دو پولیس اہلکار گرفتار

کراچی میں قتل ہونے والی 22 دن کی بچی کی قاتل والدہ نکلی

انتظامیہ نے گراں فروشی کے خلاف کارروائیاں کرتےہوئے ضلع شرقی کے علاقے فیروز آباد میں  کے علاقے میں 8 دکانداروں کو گرفتار, 80 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

ضلع جنوبی کے علاقے صدر اور سول لائنز میں 4 منافع خوروں کو جیل بھیج دیا گیا، جبکہ 6 لاکھ 90 ہزار جرمانہ عائد کیے گئے۔

کمشنر کراچی کی ہدایت پر انتظامیہ نے کارروئی کرتے ہوئے ضلع کیماڑی میں بھی کئی دکاندار گرفتار کرکے جیل بھیج دیئے گئے۔ ضلع غربی میں 19 دکانداروں پر 24000 ھزار روپے جرمانہ عائد کیے گئے۔

ضلعی انتظامیہ نے وسطی کی سب ڈویژن گلبرگ میں مختلف دوکانوں پر قیمتوں کی خلاف ورزی کرنے پر 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا، نیو کراچی میں 4 دکانداروں پر 10 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

ضلع ملیر کے علاقے بن قاسم اور گلشن حدید میں قیمتوں پر عملدرآمد نہ کرنے پر دوکانوں پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے ڈپٹی کمشنرز کو قیمتوں پر عملدرآمد اور عوامی شکایات کا ازالہ کرنے کا حکم دیا۔

محمد اقبال میمن کا کہنا تھا کہ قیمتوں پر عملدرآمد کے لیے شہری انتظامیہ کی مدد کریں اور منافع خوروں کے خلاف شکایات درج کروائیں۔

متعلقہ تحاریر