ڈالر بلند ترین سطح پر ، اسٹاک مارکیٹ میں 500 پوائٹس کا اضافہ
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز روپے کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ، انٹربینک میں ڈالر 15 پیسے اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح 182 روپے 34 پیسے پر بند ہوا۔

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ، دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 500 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
روپے کے مقابلے ڈالر کی اُڑان جاری ہے ، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز روپے کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ، انٹربینک میں ڈالر 15 پیسے اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح 182 روپے 34 پیسے پر بند ہوا۔
یہ بھی پڑھیے
مستقبل میں گرین انرجی کا استعمال بڑھے گا، شہاب قادر
رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں نجی شعبے نے 911 ارب قرض لیا، شوکت ترین
انٹربینک کی دیکھا دیکھی اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کے دام بڑھ گئے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے اضافے سے 183 روپے 50 پیسے پر بند ہوا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔ سرمایہ کاروں نے حصص کی خریداری شروع کی تو اختتام پر مارکیٹ 505 پوائنٹس کے اضافے سے 100 انڈیکس 44 ہزار 438 پوائںٹس کی سطح پر بند ہوا۔









