خدارا حکومت کو آئینی مدت پوری کرنے دیں،  شاہد آفریدی کا مطالبہ

خدارا کسی ایک منتخب حکومت کو تو آئینی مدت پوری کرنے دیں، عوام کی منتخب کردہ ہر حکومت کو آئینی مدت پوری کرنے کا حق ہے

پاکستان کا سیاسی درجہ حرات بلند ہے ، ملک کی تقریبا تمام ہی سیاسی جماعتیں وزیراعظم عمران خان کو حکومت سے بے دخل کرنے کیلئے ہر ممکن کوششوں میں مصروف ہیں، ملک کی سیاست کی غیر یقینی صورتحال سے تمام ہی لوگ پریشان ہیں ایسے موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے بھی تبصرہ کیا ہے۔

سماجی رابطوں کے ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے موجودہ ملکی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ٹوئٹر پر ایک اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدارا کسی ایک منتخب حکومت کو تو آئنی مدت پوری کرنے دی جائے۔

یہ بھی پڑھیے

شاہد آفریدی خواتین کو بااختیار بنانے کے حامی

شاہد آفریدی کو بھارتی اخبار کا خراج تحسین

انھوں نے کہا کہ پاکستان کے قیام کو 74 سال ہوگئےتاہم کوئی بھی وزیراعظم اپنی مدت پوری نہیں کرسکتا، سابق کپتان نے کہا کہ خدارا کسی ایک منتخب حکومت کو تو آئینی مدت پوری کرنے دیں، عوام کی منتخب کردہ ہر حکومت کو آئینی مدت پوری کرنے کا حق ہے۔ شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ 74  سال کی برائیاں ختم ہوتے ہوتے ہوں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کے 74 سالہ سیاسی دور میں آج تک کوئی بھی وزیر اعظم اپنی 5 سالہ مدت مکمل نہیں کرسکا اور  اب اپوزیشن کے نمبرز پورے ہونے کے بعد بظاہر لگ رہا ہے کہ عمران خان بھی اپنی مدت پوری نہیں کرسکیں گے۔ گزشتہ روز متحدہ اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹیوں کا اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن نے دعویٰ کیاکہ 173 ارکان قومی اسمبلی موجود تھے جبکہ تحریک کی کامیابی کیلئے 172 ارکان کی حمایت درکار ہے۔ عمران خان وزیراعظم کی کرسی پر مزید براجمان رہیں گے یا نہیں اس بات کا فیصلہ اتوار 3 اپریل کو  عمد اعتماد پر ووٹنگ کے بعد ہوجائے گا۔

متعلقہ تحاریر