راجہ پرویز اشرف نے اسپیکر قومی اسمبلی کا حلف اٹھالیا
ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے 9 اپریل کو اجلاس 16 اپریل تک ملتوی کیا تھا، جس کے بعد تاریخ بدل کر 22 اپریل کردی تھی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے اسپیکر قومی اسمبلی کا حلف اٹھالیا، پینل آف چیئر ایاز صادق نے راجہ پرویز اشرف سے عہدے کا حلف لیا۔
سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس میں راجہ پرویز اشرف بلا مقابلہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔پینل آف چیئر سردار ایاز صادق نے راجہ پرویز اشرف کے اسپیکرقومی اسمبلی منتخب ہونے کا اعلان کرتے ہوئے ان سے حلف لیا۔ جس کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیے
تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل ہی ڈپٹی اسپیکر عہدے سے مستعفی ہوگئے
لاہور ہائی کورٹ کا ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کا دفتر کھولنے کا حکم
دوسری جانب ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر خفیہ ووٹنگ بھی آج کی جائے گی ، واضح رہے کہ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے 9 اپریل کو اجلاس 16 اپریل تک ملتوی کیا تھا، جس کے بعد تاریخ بدل کر 22 اپریل کردی تھی۔