ایڈم زمپا بھی عمران خان کے پرستار نکلے

اپنے خوابوں کےلئے سمجھوتہ کریں لیکن اپنے خوابوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں

آسٹریلوی لیگ اسپنر ایڈم زمپا بھی تحریک انصاف کےچیئرمین اور سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے مداح نکلے ،کہتے ہیں عمران خان جو لاتعداد لوگوں کےلئے رول ماڈل ہیں کہتے کہیں کہ "اپنے خوابوں کےلئے سمجھوتہ کریں لیکن اپنے خوابوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں "۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں آسٹریلوی لیگ اسپنر ایڈم زمپا نے عمران خا ن کی ایک تصویر شیئر کی  ، تصویر کے ساتھ کیپشن میں آسٹریلوی لیگ اسپنر ایڈم زمپا نے لکھا کہ  گریٹ عمران خان  جو لاکھوں لوگوں کے رول ماڈل ہیں کہتے ہیں کہ "اپنے خوابوں کےلئے سمجھوتہ کریں لیکن اپنے خوابوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں "۔

یہ بھی پڑھیے

آسٹریلوی اسپنر ایڈم زمپا  کپتان بابر اعظم سے جان چھوٹنے پر خوش

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کسی چیلنج سے کم نہیں ، ایڈم زمپا

واضح رہے کہ ایڈم زمپا حالیہ دورہ پاکستان پر آنے والی آسٹریلوی ٹیم کا حصہ تھے اورآئے دن خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں   اور پاکستانی کھلاڑیوں سمیت پاکستان سے متاثر نظر آئے ہیں ،  پاکستان اور آسٹریلیا  کے درمیان میچز کے بعد  ایک  آن لائن پریس کانفرنس میں ایڈم زمپا نے بابر اعظم  کی تعریف کرتے ہوئے  کہا تھا کہ بابر اعظم ون ڈے کے کامیاب بیٹسمین ہیں، ان کے لئے بولنگ  میں غیر معمولی پلان کرنا پڑتا ہے۔

متعلقہ تحاریر