اے سی سی نے ایشیا کپ کی میزبانی کےلیے سری لنکا کو ڈیڈلائن دے دی
سری لنکا کو شدید معاشی بحران کے درمیان 27 جولائی تک ایشیا کپ 2022 کی میزبانی کا فیصلہ کرنا ہے۔
ایشیا کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ایشیا کپ کے انعقاد کے لیے ، معاشی بحران کا سامنا کرنے والی سری لنکن حکومت کو ڈیڈ لائن دے دی ہے۔
سری لنکا کے پاس 27 اگست سے شروع ہونے والے ایشیا کپ 2022 کی میزبانی کے حقوق ہیں لیکن ملک میں جاری شدید معاشی بحران کی وجہ سے T20 ٹورنامنٹ کی میزبانی پر غیر یقینی صورتحال کے بادل چھاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
ایشیا کرکٹ کونسل کی جانب سے سری لنکا کو 27 جولائی تک کا وقت دیا گیا ہے کہ وہ اس بات کی تصدیق کرے کہ آیا وہ اپنے ملک میں ایشیا کپ 2022 کی میزبانی کر سکے گا یانہیں۔
یہ بھی پڑھیے
وسیم اکرم نصیحتوں سے تنگ آکر سوئمنگ پول میں کود گئے
شان مسعود انگلش کاؤنٹی میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بن گئے
معاشی بحران جس کی وجہ سے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہو رہے ہیں۔ غیر ملکی کرنسی کے ذخائر میں کمی کی وجہ سے سری لنکا میں مہنگائی اپنے عروج پر ہے ، ملک میں ایندھن کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے ۔
ارجن راناٹنگا اور سناتھن جے سوریا سمیت کئی سابق کرکٹرز حکومت کے خلاف ہونے والے مظاہروں اور عوامی ریلیوں کی قیادت کررہے ہیں ، ملک کے کئی حصوں میں ہنگامے بھی پھوٹ پڑے ہیں۔
ایشین کرکٹ کونسل کے قریبی ذرائع نے انڈیا ٹوڈے کو بتایا کہ اے سی سی کے حکام سری لنکا کرکٹ بورڈ کے اراکین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، جو اب بھی ایشیا کپ کی میزبانی کے لیے پر امید ہیں۔
انڈیا ٹوڈے کے ذرائع کے مطابق ابھی یہ کہنا واقعی مشکل ہو گا کہ آیا وہ ایشیا کپ کی میزبانی کر سکتے ہیں یا نہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میں جو جانتا ہوں وہ یہ ہے کہ وہ اس معاملے کے بارے میں پر امید اور بہت مثبت ہیں۔ پروٹوکول کے بارے میں انہیں فیصلہ کرنے کی آخری تاریخ دی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سری لنکا کو حتمی فیصلہ کرنے کے لیے 27 جولائی تک کا وقت دیا گیا ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل ایشیا کپ کو سری لنکا سے باہر منتقل کرنے کا منصوبہ تیار کرے گی اگر ایس ایل سی پریمیئر ٹورنامنٹ کی میزبانی نہیں کر پاتا ہے۔
چیدہ چیدہ نتائج
ایشیا کپ 2022 27 اگست سے شروع ہونے والا ہے۔
سری لنکا کے پاس ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی میزبانی کے حقوق ہیں۔
ایشیا کپ آخری بار 2018 میں متحدہ عرب امارات میں کھیلا گیا تھا۔