بھارت، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر امریکی محکمہ خارجہ کو تشویش

امریکی محکمہ خارجہ نے رپورٹ جاری کی جس میں بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا گیا، مسلمانوں کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت۔

امریکہ کے محکمہ خارجہ نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں جاری انسانیت سوز مظالم میں حکومتی اہلکاروں کی طرف سے ماورائے عدالت قتل، مسلمانوں پر تشدد اور سرکاری و غیر سرکاری عناصر کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں قتل عام شامل ہیں۔

اس ہفتے کے آغاز میں جاری ہونے والی رپورٹ میں امریکہ کے انسانی حقوق کیلیے سرگرم گروپس نے بھارتی ریاست کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں طالبات کے حجاب پہننے پر لگنے والی پابندی کا بھی جائزہ لیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ انہیں بھارت کے کچھ علاقوں میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے حوالے سے مصدقہ اطلاعات ملی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کچھ حصوں میں مسلم برادری پر فرقہ وارانہ تشدد اور امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔

پورے سال کے دوران مسلمانوں پر جسمانی استحصال، عصبی فسادات، زبردستی نقل مکانی اور گائے کی اسمگلنگ کے الزام میں تشدد کیا جاتا رہا۔

امریکہ کے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی جیلوں میں سخت اور جان لیوا حالات، سرکاری حکام کی طرف سے غیرقانونی گرفتاریاں یا مقدمات پر بھی تشویش ہے۔

متعلقہ تحاریر