پشاور میں کارروائی، بم دھماکوں میں ملوث کالعدم تنظیم کے چار دہشتگرد ہلاک
دہشتگردوں کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف بمعہ 3 عدد میگزینز،ایک عدد رائفل 30 بور، 2 عددپستول اور بھاری مقدار میں کارتوس برآمدہوئے
انسداد دہشتگردی اسکواڈ نے پشاورپولیس کے ساتھ مشترکہ آپریشن کر کے بم دھماکوں میں ملوث کالعدم تنظیم کے چار دہشتگردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
محکمہ انسداد دہشت گردی بنوں ریجن اور ڈسٹرکٹ پولیس نے تھانہ ٹاؤن شپ کی حدود میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران مبینہ دہشتگردوں نے سیکیورٹی ٹیموں پر اچانک فائرنگ کردی۔
یہ بھی پڑھیے
بنوں : سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک ،بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمد
سی ٹی ڈی کراچی کی کوئٹہ میں کارروائی، قتل کا ملزم گرفتار
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جوابی فائرنگ میں مبینہ چار دہشتگرد ہلاک، جبکہ دیگر فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق صوبائی حکومت نے کالعدم تنظیم کے ایک ہلاک مبینہ دہشتگرد کمانڈر نور محمد کے سر کی قیمت پندرہ لاکھ روپے مقرر کی تھی۔
سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف بمعہ 3 عدد میگزینز،ایک عدد رائفل 30 بور، 2 عددپستول اور بھاری مقدار میں کارتوس برآمدہوئے۔