بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگری جاری، کارروائی میں تین کشمیری شہید

گذشتہ دو دنوں کے دوران بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید کشمیریوں کی تعداد چار ہوگئی۔

بھارتی فوجیوں نے  جمو کشمیر کے ضلع سنجون میں محاصرے کے دوران نام نہاد تلاشی کی کارروائی کرتے ہوئے رہائشیوں پر تشدد کیا ، جس کے نیتجےمیں ایک کشمیری شہید ہوگیا ، گذشتہ دو دنوں کے دوران بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید کشمیریوں کی تعداد چار ہوگئی۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے 2 نوجوانوں کو جموں ضلع کے علاقے سنجون میں محاصرے اور تلاشی کی ایک پر تشدد کارروائی کے دوران شہید کیا۔ جبکہ ایک اور کشمیری نوجواں کو ضلع بارہمولہ کے علاقے سوانی میں محاصرے اور تلاشی کے دوارن شہید کیاگیا۔

یہ بھی پڑھیے

سری نگر: بھارت مخالف نعرے لگانے پر 13 کشمیری گرفتار ،بغاوت کا مقدمہ درج

کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف اقوام متحدہ کی خاموشی بےحسی کے سوا کچ نہیں

اس سے قبل اسی علاقے میں بھارتی فورسز نے تیں نوجوانوں کو جمعرات کے روز شہید کیا تھا جسسے ضلع بارہمولہ کے علاقے سوانی میں دو دن میں شہداء کی تعداد چار ہو گئی۔

د وسری جانب کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ کشمیر پر مکمل ہڑتال کی اپیل کردی۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ مودی کا دورہ کشمیری عوام کے ساتھ ظالمانہ مذاق ہے، مودی حکومت نے ظلم و بربریت کے تمام ریکارڈ توڑدیئےہیں۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا کہ کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر لیے گئے ہیں۔

اے پی ایچ سی کے رہنماؤں نے کہا کہ آرٹیکل 370 اور 35-A کو ختم کرنا کشمیری عوام کے بنیادی حقوق پر براہ راست حملہ اور بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

متعلقہ تحاریر