وسیم خان آئی سی سی کے نئے جنرل منیجر منتخب ہوگئے

سابق چیف ایگزیکٹو نے رمیز راجہ کے چیئرمین پی سی بی بننے پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیف ایگزیکٹو وسیم خان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے نئے جنرل منیجر منتخب ہوگئے۔

آئی سی سی کے مطابق پی سی بی کے سابق چیف ایگزیکٹو وسیم خان کوانٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں جیفری ایلڈریج کی جگہ منتخب کیا گیا ہے اور وہ آئندہ ماہ اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

ویرات کوہلی کو سنچری اسکور کیے 100 میچز بیت گئے

اے سی سی نے ایشیا کپ کی میزبانی کےلیے سری لنکا کو ڈیڈلائن دے دی

سابق چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئی سی سی میں شمولیت ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے موجودہ جنرل منیجر ایلڈریج نے وسیم خان کو ان کے انتخاب پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ وسیم خان تنظیم کے لیے انتھک محنت کریں گے اور اپنے تجربے سے تنظیم کو شہرت کی بلندیوں پر لے جانے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ کو پی سی بی کا چیئرمین لگایا تھا جس کے بعد وسیم خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

متعلقہ تحاریر