دوہرے قتل میں ملوث ایم پی اے فرار، 5 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج
پشاور : دوہرے قتل کیس میں نامزد ایم پی اے فیصل زمان کے سب جیل سے فرار ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج نیوز 360 کو موصول ہوگئیں۔
موصول ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایم پی اے خیبر پختون خوا اسمبلی) فیصل زمان کمرے سے نکل کر پارکنگ میں پہنچتے ہیں، پارکنگ میں پہلے ہی سے کھڑی ڈبل کیبن گاڑی ان کا انتظار کر رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیے
پولیس7 روز بعد بھی دعا زہرہ کا کھوج لگانے میں ناکام،وکٹم بلیمنگ جاری
دعا زہرہ سے منسوب سی سی ٹی وی فوٹیج غلط نکلی،ایس ایچ او معطل
ممبر خیبر پختون خوا اسمبلی فیصل زما گاڑی کو دیکھتے ہی اسکی طرف دوڑتے ہوئے پہنچتے ہیں اور اس میں بیٹھ جاتے ہیں۔
سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق فیصل زمان دن 4 بجکر 31 منٹ پر گاڑی میں سوار ہو کر ہاسٹل سے فرار ہوئے۔
ایم پی اے ہاسٹل سب جیل میں غفلت برتنے پر 5 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ تھانہ شرقی میں جیل سپرنٹنڈنٹ کی مدت میں درج کیا گیا۔
ایف آئی آر ایم پی اے ہاسٹل پر تعینات 5 پولیس اہلکاروں کے خلاف درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق فیصل زمان سیکورٹی کے باوجود، ہاسٹل سے بھاگ گئے۔