بابر اعظم اور فخر زمان بھی عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودیہ پہنچ گئے

واضح رہےکہ گزشتہ دونوں قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے رمضان المبارک کے مہینے میں ہی عمرے کی سعادت حاصل کی تھی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کے بعد کپتان بابر اعظم اور فخر زمان بھی عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جن کی شیئر کی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

معروف یوٹیوبر نادر علی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور فخر زمان کی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔ تصاویر میں دیکھا ہے کہ بابر اعظم اور فخر زمان خوشگوار موڈ میں مسجد کے صحن میں بیٹھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

وسیم خان آئی سی سی کے نئے جنرل منیجر منتخب ہوگئے

وکٹ کیپر محمد رضوان نے وزڈن ٹی 20 کرکٹر کا ایوارڈ  بھی حاصل کرلیا

شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے دونوں کھلاڑیوں نے شلوار قمیض زیب تن کررکھی ہے اور سر پر ٹوپی پہن رکھی ہے۔ بابر اعظم نے کورونا ایس او پیز کی پابندی کرتےہوئے ڈارک نیوی کلر کا ماسک بھی پہن رکھا ہے جبکہ گلے میں بیگ بھی لٹکا رکھا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فخر ، فخر زمان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے مسجد نبوی میں بیٹھے ہوئے ایک تصویر شیئر کی ہے ، تصویر میں فخر زمان کا چہرہ مسجد نبوی کے ممبر کی جانب ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Fakhar Zaman (@fakharzaman719)

فخر زمان نے تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ "پھر کرم ہو گیا ۔۔۔ میں مدینے چلا۔”

واضح رہےکہ گزشتہ دونوں قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے رمضان المبارک کے مہینے میں ہی عمرے کی سعادت حاصل کی تھی۔

شاداب خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ احرام باندھے ہوئے خانہ کعبہ کے سامنے بیٹھے ہوئے ہیں۔

شاداب خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دعا بھی شیئر کی تھی ” الحمدللہ، عمرہ ادا کیا۔ اپنے ملک کے لیے، انسانیت کے لیے، امن کے لیے، خوشحالی کے لیے اور سب سے بڑھ کر سب کی صحت کے لیے دعاگو ہوں۔ اللہ آپ سب کو خوش رکھے۔”

متعلقہ تحاریر