شاہد آفریدی نے عالمی میگا اسٹارز کرکٹ لیگ لانچ کردی
میگا اسٹارز لیگ تفریح فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ سابق کھلاڑیوں،صحافیوں اور فنکاروں کی امداد بھی کرے گی،شاہد آفریدی
شاہد آفریدی نے عالمی میگا اسٹارز کرکٹ لیگ لانچ کردی۔ شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ میگا اسٹارز لیگ تفریح فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ سابق کھلاڑیوں،صحافیوں اور فنکاروں کی امداد بھی کرے گی،شاہد آفریدی۔
شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہ دنیا بھر میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی اور پہلی لیگ کے انعقاد کا فیصلہ کرنے پر فخر ہے۔
یہ بھی پڑھیے
فارمولا ون فاتح لوئس ہیملٹن کی فٹ بال کلب چیلسی خریدنے کی خواہش
مینز ہاکی ایشیا کپ 2022 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا
شاہد آفریدی نے بتایا کہ میگا اسٹارز لیگ نہ صرف پاکستان کے لوگوں کو کرکٹ کی تفریح فراہم کرنے کے لیے موجود ہے بلکہ ہمارے سابق کرکٹرز، کھیلوں سے وابستہ صحافیوں اور فنکاروں کی مدد بھی کرے گی۔
Proud to endorse the biggest and first of its kind league across the globe. MEGA STARS LEAGUE is here to not only provide cricketainment to the people of Pakistan but also help and support our ex cricketers, sports journalist and artist’s community. https://t.co/BVH6zA8PLQ
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) April 25, 2022
میگا اسٹار لیگ کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل کے مطابق شاہد آفریدی اور مصطفیٰ لوجی نے میڈیا اسنیفرز کے تعاون سے دنیا کی سب سے دلچسپ اور منفرد میگا اسٹارز لیگ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بین الاقوامی اور پاکستانی کرکٹ اسٹارز سے لے کر فلم اور میوزک انڈسٹری کے سپر اسٹارزتک سب آپ کو تفریح کی فراہمی کے ساتھ ساتھ تعاون کے طلب گار سابق کرکٹرز، شوبز ستاروں اور صحافی برادری کیلیے کھڑے ہوں گے۔