وزیراعظم کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سابق حکومت کی نالائقیوں کا بوجھ عوام پر نہیں ڈال سکتے۔
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف نے اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی اضافے کی سمری مسترد کر دی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو اوگرا کی جانب سے سمری بھجوائی گئی تھی جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز پیش کی گئی تھی تاہم وزیر اعظم نے سمری مسترد کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیے
گاڑیوں کی درآمدات میں 50فیصد اضافے سے244ملین ڈالر تک جاپہنچی
حکومت کو معاشی نظام 5سال میں سود سے پاک کرنے کا حکم
پاکستان میں پیٹرول 150 روپے فی لیٹر میں فروخت کیا جا رہا ہے جب کہ عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کہیں زیادہ ہیں۔
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی سابق حکومت کی نااہلی اور غلطیوں کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آیا،ان کے لئے کی سزاعوام کو نہیں دے سکتے، عوام مہنگائی سے پہلے ہی بہت پریشان ہیں ان پر مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے۔
واضح رہے کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی آئی ایم ایف سے ملاقات کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا تاہم وزیراعظم نے اضافے کی سمری مسترد کر دی ہے۔