عائشہ عمر کی فلم ‘ان ٹولڈ اسٹوری آف جاوید اقبال’ لندن میں ریلیز
اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کہا ہے کہ فلم شائقین فلم دیکھنے لیے ویب سائٹ کے ذریعے اپنی اپنی ٹکٹ بک کرواسکتے ہیں۔"
پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ماڈل عائشہ عمر کی فلم "دی ان ٹولڈ اسٹوری آف جاوید اقبال” لندن میں ریلیز کردی گئی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ "یہ عید میرے لیے بہت ہی خاص ہے کیونکہ میری فلم ‘دی ان ٹولڈ اسٹوری آف جاوید اقبال’ لندن میں ریلیز کردی گئی ہے۔”
یہ بھی پڑھیے
نٹ کھٹ انداز میں کبریٰ کی گوہر رشید کو سالگرہ کی مبارکباد
امریکا کی عید میں مزہ نہیں، متھیرا کو پاکستان یاد آنے لگا
عائشہ عمر نے کہا ہے کہ "یو کے ایشین فلم فیسٹیول لندن میں اور ورلڈ پریمیئر پر فلم کو ریلیز کیا گیا ہے ، یہ میرے لیے اور یاسر کے لیے بہت زیادہ مسرت والا لمحہ ہے۔”
View this post on Instagram
انہوں نے کہا ہے کہ "میں اور یاسر دونوں لندن میں موجود ہے اس فلم کو دیکھنے کے لیے۔”
اداکارہ نے اعلان کیا کہ "آپ اپنی ٹکٹ ویب سائٹ سے بک کرواسکتے ہیں۔”
عائشہ عمر کی انسٹاگرام پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے اداکار یاسر حسین نے لکھا ہے کہ "ہم عائشہ عمر کو کل دیکھیں گے۔ آپ اپنے دوست احباب کو فیملی دیکھنے پر آمادہ کریں ، اگر ٹکٹ بچی ہے تو۔”
انسٹاگرام صارف سید افراز نے لکھا ہے کہ "جاوید اقبال کے پریمیئر پر مبارکباد اور ڈھیروں نیک تمنائیں بھی۔ کچھ تنگ نظر لوگوں کی وجہ سے ہم اپنی بنائی ہوئی فلم کو بڑی اسکرین پر نہیں دیکھ سکتے ہیں۔ لیکن، لیکن یہ واقعی بہت پرجوش لمحہ ہے۔”
سید افراز نے مزید لکھا ہے کہ "تاہم میں بے صبری سے رہبرا کو بڑی اسکرین پر دیکھنے کا انتظار کر رہا ہوں۔ امید ہے کہ سب ٹھیک ہو جائے گا۔ محبت کے ساتھ۔”
واضح ہے کہ فلم "ان ٹولڈ اسٹوری آف جاوید اقبال” کو ناگزیر وجوہات کی بنا پر پاکستان میں ریلیز کی اجازت نہیں ملی تھی۔