عامر خان کو فاریسٹ گمپ کی نقالی میں 14 سال لگ گئے؟
مسٹر پرفیکٹ نے پوڈکاسٹ میں فلم کے پہلے گانے کے ساتھ ساتھ ، فلم کی کہانی کے چیدہ چیدہ مناظر سے بھی پردہ اٹھایا ہے۔
انڈین فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اور مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں اپنی "لال سنگھ چڈھا” بنانے میں 14 سال لگ گئے، تاہم فلم انڈسٹری سے جڑی معروف صحافی جون پاؤل نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "فوریسٹ گمپ” کو کاپی کرنے میں 14 سال کیسے لگ گئے۔؟
تفصیلات کے مطابق اپنی فلم کو پروموشن دینے کے لیے اداکار عامر خان نے منفرد انداز اپناتے ہوئے پوڈکاسٹ جاری کیا ہے جوکہ لال سنگھ چڈھا کے عنوان سے ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اداکار عمران اشرف کا دم مستم کیلئے سرمنڈوانے کا اعتراف
سید نور اپنی فلم کو ملٹی پلیکس سینما میں جگہ نہ ملنے پر افسردہ
مسٹر پرفیکٹ نے پوڈکاسٹ میں فلم کے پہلے گانے کے ساتھ ساتھ ، فلم کی کہانی کے چیدہ چیدہ مناظر سے بھی پردہ اٹھایا ہے۔
Why did it take 14 years to copy Forrest Gump? pic.twitter.com/FnauHdadB4
— June Paul (@journojuno) May 6, 2022
فلم کی ڈائریکشن معروف انڈین ڈائریکٹر ادویت چوہان نے دی ہے جبکہ فلم کی مین کاسٹ میں عامر خان کے علاوہ انڈیا کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔
اداکار عامر خان نے پوڈکاسٹ میں بتایا ہے کہ فلم کی تیاری کے ابتدائی سالوں میں انہیں لال سنگھ چڈھا کی زندگی سے متعلق حقائق تلاش کرنے میں لگ گئے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ رواں جون یا جولائی میں فلم مکمل ہو جائے گی جو بات کا ثبوت ہے کہ انہیں فلم بنانے میں 14 برس لگ گئے۔
واضح رہے کہ فلم "فوریسٹ گمپ” 1994 میں ریلیز کی گئی تھی۔ فلم میں صدر کینیڈی ، ویتنام وار واٹرگیٹ اسکینڈل اور کئی تاریخی واقعات کا احاطہ کیا گیا تھا۔
فوریسٹ گمپ نامی شخص کا آئی کیو لیول 75 فیصد تھا ، جس کی واحد خواہش اپنے بچپن کی محبت کو ملنا تھا۔
فلم میں مرکزی کردار ٹام ہینکس نے ادا کیا تھا جبکہ دیگر فنکاروں میں رابن رائٹ ، گرے سینائس ، ریبیکا ولیم ، سیلی فیلڈ ، اور جورج کیلی سمیت کئی معروف اداکار شامل تھے۔
فلم کی ڈائریکشن رابرٹ زیمیکس نے دی تھی ، جبکہ فلم کی کہانی ونسٹن گروم نے لکھی تھی۔