وزیراعظم جوش خطابت میں علامہ محمد اقبال کی تاریخ پیدائش بھول گئے
شہباز شریف نے شانگلہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ محمد اقبال نے 1857 کی جنگ آزادی میں مسلمانوں کے لیے شاعری کی۔
وزیراعظم شہباز شریف جوش خطابت میں برصغیر پاک و ہند کے عظیم شاعر اور اسکالر علامہ محمد اقبال کی تاریخ پیدائش بھی گئے۔
گذشتہ روز شانگلہ میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے علامہ محمد اقبال سے 1857 کی جنگ آزادی میں بھی شاعری کروا دی۔
یہ بھی پڑھیے
مریم نواز کی عوامی رابطہ مہم ابتدا میں ہی غلط منصوبہ بندی اور بلنڈرز کی نذر
عمران خان کے الزامات پر ترین اور علیم میدان میں آگئے
میاں شہباز شریف کا کہنا تھا علامہ محمد اقبال نے 1857 کی جنگ میں مسلمانوں کو پیغام دیا "تمنا آبرو کی ہو اگر گلزار ہستی میں ۔۔۔ تو کانٹوں میں اُلجھ کر زندگی کرنے کی خو کر لے۔
“علامہ اقبال اپنے پیدا ہونے سے پہلے 1857 کی جنگ آزادی میں بھی شاعری کرتے تھے۔
شوباز شریف نے تاریخ کے پردوں سے راز اٹھا دیا۔” 😂#امپورٹڈ__حکومت__نامنظور #MianwaliJalsa @Shuaib_Pakistan— Azhar Mashwani (@MashwaniAzhar) May 7, 2022
واضح رہے کہ علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کو متحدہ ہندوستان کے شہر سیالکوٹ میں شیخ نور محمد کےگھر پیدا ہوئے تھے۔ علامہ محمد اقبال کو شاعر مشرق بھی کہا جاتا تھا۔
انہوں نے ابتدائی تعلیم سیالکوٹ میں ہی حاصل کی اور مشن ہائی اسکول سے میٹرک اور مرے کالج سیالکوٹ سے ایف اے کا امتحان پاس کیا۔
لاہور اورینٹل کالج میں 1893 سے لے کر 1897 تک سرایڈون آرنلڈ کے زیرسایہ تعلیم حاصل کرنے کے دوران اقبال نے پہلی مرتبہ جدید فکر کا مطالعہ کیا تھا۔ 1899 میں یہاں سے ایم ۔ اے فلسفہ کیا، ساتھ ہی عربی شاعری پڑھانا شروع کی اور معاشرتی و معاشی مسائل پر قلم اٹھایا۔
وہ 21 اپریل 1938 کو صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں پاکستان بننے سے پہلے وفات پاگئے۔ انھیں لاہور کی بادشاہی مسجد کے احاطے میں دفن کیا گیا۔