وزیراعلیٰ پنجاب نے شادیوں میں ون ڈش پارٹی کا حکم دے دیا

حمزہ شہباز کا کہنا ہے ہماری حکومت عام آدمی کی حکومت ہے۔ ہم ہر وہ قدم اٹھائیں سے جس سے عام آدمی اور سفید پوش طبقے کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا ہوں۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے شادیوں پر ون ڈش پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا حکم دے دیا۔ کہتے ہیں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی ہدایت کی روشنی میں لاہور سمیت پنجاب کے ہر ضلع میں ون ڈش پر پابندی کے قانون پر من و عن عمل کرایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

لیگی حکومت میں گھروں کی بجائے سڑکوں اور فٹ پاتھز پر بجلی کا ضیاع

گورنر پنجاب کا وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو قانونی مناظرے کا چیلنج

نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

ان کا کہنا ہے کہ ون ڈش پر پابندی کے قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس اقدام سے عام آدمی اور سفید پوش طبقے کو ریلیف ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت عام آدمی کی حکومت ہے۔ ہم ہر وہ قدم اٹھائیں سے جس سے عام آدمی اور سفید پوش طبقے کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا ہوں۔ انتظامیہ ون ڈش پر پابندی یقینی بنانے کیلئے متحرک کردار ادا کرے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے ون ڈش پر پابندی کے قانون پر عملدرآمد کا روزانہ کی بنیاد پر خود جائزہ لوں گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ، جس میں  اراکین پنجاب اسمبلی عبدالعلیم خان، سردار اویس لغاری، چوہدری محمد اقبال، بلال یاسین، خواجہ عمران نذیر، رمضان صدیق بھٹی، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

رکن پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاء اللہ تارڑ نے اسلام آباد سے ویڈ لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ تحاریر